ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوائلٹ پیپر چمٹے جوتوں کے ساتھ جہاز میں سوار ہونے کی ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اکتوبر 2018 23:55

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوائلٹ پیپر چمٹے جوتوں کے ساتھ جہاز میں سوار ہونے کی ویڈیو وائرل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو ائیرفورس ون پر سوار ہوئے تو ان کے بائیں پاؤں کے جوتے پر ٹوائلٹ پیپر چمٹا ہوا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ مینا پولیس سینٹ پاؤل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چلتے ہوئے اپنے جہاز میں سوار ہو رہے ہیں اور ان کے بائیں پاؤں کے جوتے سے ٹوائلٹ پیپر چمٹا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یہ واضح نہیں ہوا کہ ان کے پاؤں سے چمٹی ہوئی چیز ٹوائلٹ پیپر تھا یا کوئی اور کاغذ لیکن انٹرنیٹ پر صارفین کو اس کے ٹوائلٹ پیپر ہونے کا ہی یقین ہے۔


ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ جہاز میں داخل ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کے جوتوں کی جان اس ٹوائلٹ پیپر سے چھوٹ جاتی ہے اور وہ جہاز میں اس کے بغیر داخل ہوتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کو کئی ملین صارفین نے دیکھا اور شیئر کیا ہے۔ اس پر صارفین نے طرح طرح کے لطیفے بھی بنائے ہیں۔ بہت سے لوگ حیران ہیں کہ ائیرپورٹ پر موجود کسی بھی شخص نے صدر ٹرمپ کی توجہ ان کے جوتوں کی طرف مبذول نہیں کرائی۔

Browse Latest Weird News in Urdu