سپین کے سب سے زیادہ مطلوب منشیات فروش کی میوزک ویڈیو پولیس کے لیے نیا چیلنج

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:47

سپین کے سب سے زیادہ مطلوب منشیات فروش کی میوزک ویڈیو پولیس کے لیے نیا چیلنج

سپین کی پولیس 2016ء سے منشیات کے ایک بڑے گروہ کے سربراہ فرانسسکو تیجون کی تلاش میں ہے۔ پولیس کے خواب خیال میں بھی نہیں تھا کہ وہ فرانسسکو کو ایک میوزک ویڈیو میں لگژری کاریں چلاتے ہیں اور پارٹی کرتے دیکھیں گے۔
پچھلے ہفتے یوٹیوب پر ایک میوزک ویڈیو پوسٹ کی گئی، اس ویڈیو کی اہم بات یہ بھی تھی کہ اس میں سپین کا سب سے زیادہ مطلوب منشیات فرانسسکو بھی تھا۔

فرانسسکو دو سال پہلے مراکش میں پولیس کی حراست سے فرار ہوا تھا اور تب سے ہی مفرور ہے۔ اب اسے سپین میں رہنے والے ایک کیوبن گلوکار کی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے۔ حکام اسے اس طرح میوزک ویڈیو میں دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں لیکن انہیں اب یہ بھی امید ہوگئی ہے کہ وہ فرانسسکو کے تکبر کی وجہ سے ہی اسے جیل میں پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)


ایک پولیس آفیسر نے ایک اخبار کو بتایا کہ ویڈیو میں فرانسسکو ہی ہے، فرانسسکو یہ  ظاہر کررہا ہے کہ اسے کسی کی پرواہ نہیں، اسے خود کو عوام میں دکھائی دئیے جانے پر بھی کوئی پریشانی نہیں۔


یوٹیوب سے مذکورہ ویڈیو کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فرانسسکو اپنے گینگ کے ساتھ ایک بار بھی کافی متحرک ہو گیا ہے۔ ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ اس طرح ویڈیو میں ظاہر ہوکر فرانسسکو نے ایک طرف تو پولیس کو طعنہ دیا ہے اور دوسری طرف اپنے مخالفین کو پیغام دیا ہے کہ وہ ابھی ادھر ہی موجود ہے۔
فرانسسکو اور اس کا بھائی انتونیو سپین کےجنوبی صوبے کادیز میں کئی گروہوں کو چلاتے ہیں۔

دونوں بھائیوں نے دنیا بھر میں منشیات سمگل کر کے 30 ملین یورو کمائے ہیں۔ پولیس نے انتونیو کو تو گرفتار کر لیا ہے لیکن فرانسسکو کے میوزک ویڈیو میں ظاہر ہونے سےلگتا ہے کہ اسے بھائی کی گرفتاری بھی خوفزدہ نہیں کر سکی۔
پولیس فی الحال میوزک ویڈیو کا تجزیہ کر رہی ہےا ور دیکھنے کی کوشش کر رہی ہے کہ فرانسسکو کے سین حال ہی میں فلمائے گئے ہں یا یہ 2016 سے پہلے کےہیں۔ اس سے پولیس کو فرانسسکو کے موجودہ مقام کا اندازہ ہو جائے گا۔

سپین کے سب سے زیادہ مطلوب منشیات فروش کی میوزک ویڈیو پولیس کے لیے نیا ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu