1 سال میں پولیس کو 45 ہزار بار فون کال کرنے والا تنہا شخص اب 5 سال کے لیے جیل جا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اکتوبر 2018 23:48

1 سال میں پولیس کو 45 ہزار بار فون کال کرنے والا تنہا شخص اب 5 سال کے لیے جیل جا سکتا ہے

ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو سرکاری اہلکاروں کو ان کے فرائض سے روکنے پر 5 سال کے لیے جیل میں وقت گزارنا پڑ سکتا ہے۔ اس شخص نے ایک سال کے دوران پولیس کو 45210 بار فون کالز کیں۔
شرف جان کا تعلق استنبول کے بہرام پاشا ضلع سے ہے۔ شرف جان نے 15 مئی 2017 سے 15 مئی 2018 کے درمیان  مبینہ طور پر پولیس کو ایک دن میں 100 بار سے بھی زیادہ فون کالز کیں لیکن ایک بار بھی کسی قسم کی مدد کے لیے نہیں کہا۔

وہ فون کر کے آپریٹر سے طویل گفتگو کرنے کی کوشش کرتے۔

(جاری ہے)

پولیس نے شرف جان سے تنگ آ کر انہیں عادی شخص قرار دیا۔ پولیس کے کمیونی کیشن اینڈ الیکٹرونکس ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ انہوں نے 115 ایمرجنسی نمبروں پر ایک ہی نمبر سے 45210 بار فون کالز کی ہیں۔
شرف جان پر عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ اگر عدالت نے شرف جان کو مجرم پایا تو انہیں 5 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف شرف جان نے بھی پولیس سے اپنے رویے کی معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو سال پہلے ان کی بیوی انہیں چھوڑ گئی، جس کے بعد وہ تنہائی سے تنگ آ کر پولیس کو فون کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں شرف جان نے کہا ہے کہ اب وہ دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu