7 سالہ بچہ جنگل سے ہرروز نئے زہریلے سانپوں کو پکڑ کران کے ساتھ کھیلتا اور سوتا ہے
امین اکبر بدھ 14 نومبر 2018 23:44
7سالہ دیویش ادیواسی کا تعلق وسطی بھارت کے صوبے مدھیا پردیش کے ایک دیہات سے ہے۔ دیویش ا اپنے غیر معمولی دوستوں کی وجہ سے علاقے میں کافی مقبول ہے۔پچھلے چار سالوں سے دیویش ہر روز جنگل میں جاتا ہے، وہاں سے ہر قسم کے سانپ پکڑتا ہے، ان کے ساتھ کھیلتا اور سوتا ہے اور پھر انہیں آزاد کر دیتا ہے۔ دیویش جن سانپوں کو پکڑتا ہے، ان میں سےا کثر بہت زہریلے بھی ہوتے ہیں۔
دیویش سانپوں کو نہلاتا بھی ہے لیکن آج تک کسی سانپ نے اسے کبھی نہیں کاٹا۔دیویش کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کی سانپوں سے دوستی 3 سال کی عمر میں شروع ہوئی۔ سب سے پہلے اس نے خواب میں سانپ دیکھے۔ اگلی صبح جب وہ جاگا تو گھر والوں کو اپنے خواب کے بارے میں بتایا لیکن گھر والوں نے اس پر زیادہ غور نہیں کیا۔
(جاری ہے)
دیویش گھر سے نکل کر سیدھا گاؤں کے ساتھ موجود جنگل میں گیا ، جب وہ واپس آیا تو اس کے ہاتھوں میں دو سانپ تھے۔
دونوں سانپ اس کے جسم سے لپٹے ہوئے تھے لیکن اسے کاٹ نہیں رہے تھے۔ اس دن کے بعد دیویش تقریباً ہر روز جنگل جاتا ہے اور نئے دوستوں کو لے کر گھر آتا ہے۔ دیویش کچھ دن تک سانپوں کو اپنے ساتھ رکھتا ہے، انہیں دودھ پلاتا ہے، ان کے ساتھ سوتا ہے اور تیل سے ان کی جلد پر مساج بھی کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ انہیں واپس جنگل میں چھوڑ دیتا ہے۔ دیویش کے باپ رگھوناتھ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سانپوں سے الگ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن دیویش پر کسی بات کا اثر نہیں ہوتا۔دیویش کو چار سال سے ہر روز سانپوں کے ساتھ دیکھ کر گاؤں والوں کو بھی حیرت نہیں ہوتی۔ گاؤں والوں کو بھی پتا ہے کہ سانپ اسے کچھ نہیں کہیں گے تاہم گاؤں والے اپنے بچوں کو سانپوں کی موجودگی میں دیویش قریب جانے سے روکتے ہیں۔ دیویش کے والدین کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک 15 سانپوں کو دوست بنا چکا ہے، جن میں کوبرا بھی شامل ہے۔
مدھیاپردیش کے ڈسٹرکٹ ہاسپیٹل میں جنرل سرجن ڈاکٹر ایم پی این کا کہنا ہے کہ دیویش کی سانپوں سےدوستی بہت عجیب ہے لیکن یہ دیویش کی ذہنی اور جسمانی صحت کےلیے خطرناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چاہے زہریلا ہو یا نہ ہو، سانپ پالتو جانور نہیں، اور ایک بچے کا سانپوں کےساتھ کھیلنا، انہیں کھانا کھلانا ، ان کے ساتھ سونا اس کی ذہنی صحت کے لیے بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر ایم پی این نے مزید کہا کہ چاہے سانپوں نے دیویش کو ابھی تک نہیں کاٹا لیکن سانپ اسے کسی بھی دن کاٹ سکتے ہیں۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-