بغیر ایڑیوں کے یہ جوتے کھلاڑیوں کو دوڑتے ہوئے زخمی ہونے سے محفوظ رکھیں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 نومبر 2018 23:52

بغیر ایڑیوں کے  یہ جوتے  کھلاڑیوں کو  دوڑتے ہوئے زخمی  ہونے سے محفوظ رکھیں گے
سپین کی اسٹارٹ اپ کمپنی ایف بی آر نے  ایسے جوتے بنائے ہیں، جو دیکھنے میں نامکمل لگتے ہیں   لیکن حقیقت میں ایسا نہیں۔ اصل میں  ان جوتوں کا ڈیزائن ہی ایسا ہے۔ان جوتوں میں ایڑی نہیں، جن کی وجہ سے یہ نامکمل لگتے ہیں۔
ایتھلیٹک ٹرینر فرانک بینیتو کے ذہن میں بغیر ایڑیوں کے جوتوں کا خیال 5 سال پہلے آیا تھا۔ انہیں یہ خیال کچھ ماہ  کینیا میں رہنے والے   صحافی اور شوقیہ دوڑنے والے  ادہارراننند فن کی کتاب  Running with the Kenyans  پڑھتے ہوئے آیا۔

یہ صحافی دوسرے کوچز کے ساتھ اس تحقیق میں شامل تھے کہ کینیا کے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ تیز کیوں دوڑتے ہیں اور اس دوران انہیں دوسروں کی نسبت زخم بھی کم لگتے ہیں۔اس دوران انہیں پتا چلا کہ کینیا کے لوگ دوڑتے ہوئے ایڑیوں پر انحصار نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اسی وقت  انہوں نے ایڑیوں کے بغیر جوتے بنانے کا سوچا تھا۔ انہوں نے تجربہ کرتے ہوئے چاقو سے ایک جوتے کی ایڑی کاٹ دی، جس کے بعد وہ زیادہ بہتر دوڑے۔

ٹرینر اور ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ بغیر ایڑی کے جوتوں میں دوڑنا واقعی حیرت انگیز ہے۔
کچھ ماہ کے بعد فرانک  کی ملاقات  بائیو مکینک کے مقبول ڈاکٹر جاویر گامیز سے ہوئی۔ ڈاکٹر جاویر نے    فرانک کو مشورہ دیا کہ ان جوتوں کو انگلیڈ کی شفیلڈ ہال یونیورسٹی میں آزمایا جائے، جو سپورٹس انجینئرنگ کے حوالے سے دنیا کی بہترین یونیورسٹی ہے۔

ایف بی آر کے جوتوں کا عام جوتوں سے موازنہ کیا گیا تو حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔ ان جوتوں کو مختلف  بین الاقوامی بائیومکینکس کانگرس میں پیش کیا گیا۔ فیکلٹی آف فزیوتھراپی آف ویلنسیا میں ان جوتوں کے تجربات زخمی   کھلاڑیوں کے  ساتھ کیے گئے۔ یہاں بھی انہوں نے متاثرکن نتائج پیش کیے۔
ان جوتوں کے بارے میں سن کر سپین  اور دوسرے ممالک کی کئی کمپنیوں نے ان میں دلچسپی کا اظہار کیا لیکن فرانک نے اپنی کمپنی ایف بی آر (Faster & Better Runners) بنانے کو ترجیح دی۔
ایف بی آر کے جوتوں کی ایک جوڑی کی قیمت 139 یورو یا 158 ڈالر ہے اور انہیں ایف بی آر ویب سائٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu