نیپالی نوجوان لڑکی نے 126 گھنٹوں تک ناچ کر نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 29 نومبر 2018 23:54

نیپالی نوجوان لڑکی نے 126 گھنٹوں  تک ناچ کر نیا ریکارڈ بنا لیا

ایک نیپالی نوجوان لڑکی نے 126 گھنٹوں تک ناچ کر گینیزورلڈ ریکارڈ  میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ 17 سالہ بندانا نیپال  نے جمعے کی دوپہر کو اپنے ناچ کا آغاز کیا تھا۔ یہ ناچ بدھ کی دوپہر تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈ  کے منصف نے بندانا کو انعام دینے کا اعلان کیا۔
بندانا نے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ بگ فوڈ لینڈ ریسٹورنٹ میں کیا۔ یہ ریسٹورنٹ کھٹمنڈو میں ہے۔ انہوں نے 126 گھنٹے تک ناچ پیش کیا ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے کالامندالام ہیملاٹھا کے پاس تھا، جنہوں نے 2011 میں 123 گھنٹے 15 منٹ تک جاگ کر یہ ریکارڈ بنایاتھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu