باپ نے بیٹی کی بلیوں کے لیے 2لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر الگ اپارٹمنٹ لے لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 جنوری 2019 23:50

باپ نے بیٹی کی بلیوں کے لیے 2لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر الگ اپارٹمنٹ لے لیا

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص  اپنی بیٹی کی دو بلیوں کو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکا تو اُن کےلیے ایک  اپارٹمنٹ کرائے پر لے دیا۔ اس اپارٹمنٹ کا کرایہ 1500 ڈالر ماہانہ  ہے۔
43 سالہ ٹوری گڈ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں وہ ایک نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔ یہاں آکر انہیں پتا چلا کہ وہ اپنے ساتھ اپنی پالتو بلیوں ٹینا اور لوئس کو نہیں رکھ سکتے۔

(جاری ہے)

ان بلیوں کو ٹوری نے اپنی 18 سالہ بیٹی وکٹوریہ کے لیے اپنایا تھا، جوان دنوں کالج میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہوں نے سان ہوزے میں ایک دوست ڈیو کے گھر کے پیچھے سٹوڈیو اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کر لیا۔ اب اس اپارٹمنٹ میں دونوں بلیاں آزاد گھومتی ہیں۔
ٹوری نے سان ہوزے مرکری نیوز کو بتایا کہ بلاشبہ سلیکون ویلی میں  وہ بلیوں کے لیے بہت اچھا اپارٹمنٹ ہے۔
ڈیو کا کہنا ہے کہ دونوں بلیاں واقعی اچھی کرائے دار ہیں۔ دونوں خاموشی سے ہی رہتی ہیں لیکن کافی بدبو کر دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu