سوئیڈن کے تجرباتی پراجیکٹ کو ایسا شخص چاہیے جو ساری زندگی کچھ نہ کرے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 مارچ 2019 23:51

سوئیڈن کے تجرباتی پراجیکٹ کو ایسا شخص چاہیے جو ساری زندگی کچھ نہ کرے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ پورے مہینے کچھ نہ کرنا پڑے اور تنخواہ بھی مل جائے تو یہ ملازمت آپ کو پسند آئے گی۔سوئیڈن کے ایک تجرباتی پراجیکٹ کو  ایک ایسا شخص چاہیے جو اپنی ملازمت کے دوران فقط ایک چھوٹا سا کام کر کرے ۔
حکومت سرپرستی میں چلنے والے اس تصوراتی آرٹ پروجیکٹ میں یوہتیبوری، سوئیڈن میں  ایک خوش قسمت شخص کو منتخب کیا جائےگا۔ اس شخص کو  ایک ریلوے سٹیشن، جو اس وقت زیر تعمیر ہے، پر ہر روز ایک ٹائم کلاک پر دو بارہ پنچ کرنا پڑے گا۔

اس سے بورڈنگ  پلیٹ فارم پر فلوری لیمپ جل یا بند ہو  جائیں گےا ور سب کو پتا چل جائے گا کہ بے کار ملازم  کام پر آ گیا ہے یا چلا گیا ہے۔اس کے بعد خوش قسمت ملازم کچھ بھی کرنے کےلیے آزاد ہوگا۔ اپنی شفٹ ختم ہونے کے بعد اس خوش قسمت ملازم کو لائٹیں بند کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

اس دوران اسے ٹرین اسٹیشن پر کوئی کام نہیں دیا جائے گا۔خوش قسمت ملازم چاہے تو ملازم چھوڑ سکتا ہے  یا  چاہے تو خود دوسری ملازمت تلاش کر کے اپنی جگہ کسی اور کو دے سکتا ہے۔

حکومت کی طرف سے یہ مستقل ملازمت ہے ، کسی کو ساری زندگی اس ملازمت سے نہیں ہٹایا جائے گا۔
ہرروز  لائٹیں جلانے اور بند کرنے کی اس ملازمت  کی ماہانہ تنخواہ 2320  ڈالر ہے ، جس میں سالانہ اضافہ بھی ہوگا اور دیگر فوائد بھی ملیں گے۔دیگر فوائد میں سالانہ چھٹیاں اور پنشن فنڈ بھی شامل ہیں۔

اگرچہ یہ دنیا میں بہترین تنخواہ کی ملازمت نہیں ہےلیکن کام کے دوران ملازم چاہے تو کوئی دوسرا کام بھی کر سکتا ہے، اس حوالے سے یہ زیادہ بری بھی نہیں ہے۔


2017ء میں پبلک ایجنسی سوئیڈن اور سوئیڈن ٹرانسپورٹ ایڈمنسٹریشن نے یوہتیبوری کے ریلوے سٹیشن کے  ڈیزائن کے لیے مقابلے کا اہتمام کیا تھا۔ مقابلہ جیتنے والے کو 7 ملین سوئیڈش کرونا یا 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملتے۔ اس پر سوئیڈن کے آرٹسٹ  سائمن گولڈن اور جیکب سینیبی نے  کسی ایک شخص کےلیے ساری زندگی کی ملازمت شروع کرنے کامشورہ دیا۔ اس مشورے پر کسی ایک شخص کے لیے ساری زندگی کی ملازمت کا پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

اس پراجیکٹ کے فنڈز کی سرمایہ کاری اس طرح کی گئی ہے کہ اس سے ملازم کو 120 سال تک تنخواہ دی جا سکتی ہے اور تنخواہ میں سالانہ 3.2 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
سوئیڈن کے سیاست دانوں نے اس پراجیکٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقم کا ضیاع قرار دیا ہے۔لوگوں کی اکثریت نے اس پروجیکٹ کو حماقت  قرار دیا ہے۔
بدقسمتی سے اس ملازمت کو حاصل کرنے کے لیے ابھی درخواست نہیں دی جا سکتی ۔ یوہتیبوری کا ریلوے سٹیشن 2026ء میں مکمل ہوگا۔ 2025ء میں اس پراجیکٹ  میں شمولیت کے خواہش مندوں سے درخواست لی جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu