ہمسایوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی

جمعہ 5 اپریل 2019 23:55

ہمسایوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی

آرکنساس سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ایک دوسرے پر گولیاں  چلانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
50 سالہ چارلس یوجین فاریس کو پچھلے اتوار کوسینے پر سرخ  نشان کے ساتھ  بینٹن کاؤنٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وہاں موجود ڈاکٹروں نے  مشتبہ زخم کے باعث پولیس کا اطلاع دے دی۔بینٹن کاؤنٹی شیرف  کے آفس سے جب  ڈپٹی نے چارلس  سے انٹرویو کیا تو انہوں نے بات بدلنے کی کوشش کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسی نے انہیں 200 ڈالر دئیے تھے تاکہ   چارلس  اُن کی حفاظت کریں ، جب وہ دونوں ایک تیسرے شخص سے ملے تو فائرنگ شروع ہوگئی۔
چارلس  نے بتایا کہ انہیں کئی گولیاں لگی، کار میں فرار ہونے سے پہلے انہوں نے بھی فائرنگ کی۔خوش قسمتی سے انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی لیکن اُن کےساتھ موجود شخص انہیں ہسپتال لے آیا۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے چارلس  اپنی بیوی کو بتانا بھول گیا تھا کہ وہ پولیس کو کیا کہانی سنائے گا۔

پولیس نے جب  چارلس کی بیوی سے بیان لیا تو انہوں نے اصل کہانی بتا دی۔
لیزلی فاریس  نےبتایا کہ اُن کے شوہر چارلس  اپنے دوست 36 سالہ کرسٹوفر ہکس کے ساتھ گھر کے باہر شراب نوشی کر رہے تھے، اسی دوران فائرنگ ہو گئی۔لیزلی نے بتایا کہ وہ مزید تفصیل نہیں جانتیں تاہم پولیس نے جب چارلس  سے بات کی تو انہوں نے اپنی پہلی کہانی کو بدل دیا۔
چارلس  نے بتایا کہ شراب نوشی کے دوران انہوں نے  اپنے دوست کے ساتھ سینے میں گولیاں مارنے کا کھیل کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہنی اور اپنے دوست سے  گولی چلانے کا کہا۔کرسٹوفر کی 22 بور کی رائفل سے چلائی گولی چارلس کے سینے میں لگی جس کی وجہ سے اُن کے سینے پر سرخ نشان پڑ گیا۔
ایک ہمسائی نے  بتایا کہ چارلس اور اُن کا دوست باقاعدگی سے گھر کے باہر فائرنگ کرتے ہیں، جس سے انہیں اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سےکافی پریشانی ہے۔
پولیس نے چارلس اور کرسٹوفر کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں 6 سال تک  قید اور 10 ہزار ڈالر تک کے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔انہیں 13 مئی کو بینٹن کاؤنٹی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu