چوروں نے چرایا ہوا مجسمہ پھولوں اور معافی نامے کے کارڈ کے ساتھ واپس کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 اپریل 2019 23:49

چوروں نے  چرایا ہوا مجسمہ پھولوں اور معافی نامے کے کارڈ کے ساتھ واپس کر دیا

پنسلوینیا میں  ایک گھر کے باہر لگے سیکورٹی کیمرہ نےدلچسپ منظر ریکارڈ کیا ہے۔ اس منظر میں چوروں کو گھر سے چرائے گئے مجسمے کو پھولوں اور کارڈ کے ساتھ واپس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس کارڈ میں چوروں نے  مجسمہ چرانے پر معذرت کی  تھی۔
ویسٹ چیسٹر براگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دونوں چور وں کی شیر کا چرایا ہوا مجسمہ چراتے اور واپس کرتے ہوئے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کی ہے۔

(جاری ہے)

مجسمے کے ساتھ چوروں نے پھول اور معافی نامے کا کارڈ بھی  وہیں پر رکھا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مجسمے واپس کرنے سے چند گھنٹے پہلے  ہی  پولیس نے چوری کی اس واردات کی فوٹیج شیئر کی  تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی  ہم نے براگ کے ایک گھر سے شیر کے مجسمے کی چوری کی فوٹیج شیئر کی  ، اسے پھولوں اور کارڈ ز کے ساتھ  واپس کر دیا گیا۔پولیس نے ویڈیو شیئر کرنے والوں اور چوروں کا  شکریہ ادا کیا ہے۔ گھر کا مالک بھی مجسمہ واپس کرنے پر چوروں کا شکر گزار ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu