انسٹاگرام کی ماڈل نے اپنی لمبورگینی کو 20 لاکھ موتیوں سے مزین کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 اپریل 2019 23:02

انسٹاگرام کی ماڈل نے اپنی لمبورگینی کو 20 لاکھ موتیوں سے مزین کر لیا

ہیروں سے جڑا جہاز بے شک ایک افواہ ہوگا (تفصیلات اس صفحے پر) لیکن موتیوں سے جڑی لمبورگینی کوئی مذاق نہیں ہے۔ روسی انسٹاگرام ماڈل ڈاریا راڈیونووا اپنی سپر کار کو موتیوں سے مزین  کرنے کے بعد اور زیادہ مقبول ہو گئیں ہیں۔ اُن کی  انسٹاگرام پوسٹ سے پتا چلتا ہے کہ اُن کی لمبورگینی اوینٹاڈور کو 20 لاکھ سے زیادہ سواروفسکی کرسٹلز سے مزین کیا گیا ہے۔

اس کام کو مکمل کرنے میں لندن کی کمپنی کارز اِن کلاکس (Cars in Cloaks) کی ٹیم کو دو ماہ میں  700 گھنٹے لگے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈاریا نے اپنی اپ ڈیٹڈ کار کو نائٹس بریج میں ظاہر کیا۔2 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ مالیت  کی لمبورگینی  کو ڈاریا نے موتیوں سے سجایا تو اس نے لندن کے باسیوں کو بھی حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

لوگ ڈاریا کی گاڑی کی تصویر اور ویڈیو ہی بناتے رہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 20 لاکھ سے زیادہ موتی لگنے سے کار تو بہت زیادہ خوبصورت  ہو گئی ہے لیکن اس  سے اس کی کارکردگی پر کافی اثر پڑے گا
ڈاریا نے پہلی بار اپنی کسی گاڑی کو موتیوں سے نہیں سجایا۔ اس سے پہلے انہوں نے 20 ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنی مرسیڈیز گاڑی کی چھت پر سواروفسکی کرسٹلز جڑوائے تھے۔اس کے بعد انہوں نے اپنی لمبورگینی ہوراکان  کو بھی موتیوں سے مزین کرایا تھا۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu