مدرز ڈے کےبارے میں چند معلومات ،جو آپ نہیں جانتے ہونگے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 مئی 2019 23:36

مدرز ڈے کےبارے میں چند  معلومات ،جو آپ نہیں جانتے ہونگے

•    مدزرڈے منانے  کی تجویز پہلی بار ایک مشہور شاعرہ نے دی تھی۔ جولیا وارڈ ہووے نے 1870 میں  مدرز ڈے  منانے کا خیال پیش کیا۔ انہوں نے بوسٹن میں ماؤں کےاعزاز میں تقریبات کا بھی انعقاد کیا لیکن  سرکاری طور پر اس خیال کو  پذیرائی نہ مل سکی۔
•    جولیا وارڈ کی تجویز کے بعد اینا جاروس نے بھی ماؤں کےدن منانے کے لیے مہم چلائی۔  اینا کے اپنے بچے نہیں تھے لیکن وہ اپنی ماں اور سب ماؤں کے لیے ایک قومی دن منانے کے لیے کوششیں کرتی رہیں۔

اینا ویسٹ ورجینیا میں غریب ماؤں کو روزگار کے ذرائع فراہم کرتی رہیں۔ 1914 میں مدرز ڈے کے موقع  باقاعدہ چھٹی ہونے لگی۔ چند سالوں میں ہی اینا کو لگا کہ  ماؤں کے دن کو تجارت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ماؤں کے قومی دن کے موقع پر چھٹی منسوخ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کی ، جو منظور نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)


•    مدرز ڈے پر امریکا میں فون کالز کا حجم 11 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کےمطابق اس دن  بچے  فون پر اپنی ماؤں سے زیادہ گفتگو کرتے ہیں۔
•    مدرز ڈے ریسٹورنٹس کی صنعت کا بھی ایک مصروف ترین دن ہے۔امریکی نیشنل ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کےمطابق اس دن 80 ملین لوگ باہر کھانا کھاتے ہیں۔ یہ تعداد ویلنٹائن ڈے کے دن باہر کھانا کھانے والوں سے بھی زیادہ ہے۔ان میں سے آدھے سے زیادہ رات کا کھانا کھانے باہر جاتے ہیں۔


•    اس دن جیولری اور سپا سروسز  کا کام بھی بڑھ جاتا ہے۔نیشنل ریٹیل فیڈریشن کے اعداد  و شمار کے مطابق  2017 میں اس دن ماؤں کےلیے  5 ارب ڈالر سے  کے زیورات خریدے گئے۔ یعنی 38 فیصد خریداروں نے صرف زیورات خریدے۔دیگر 38 فیصد خریداروں نے ماؤں کے لیے  کپڑے، 15 فیصد نے الیکٹرونکس اشیا اور 24 فیصد نے پرسنل سروسز جیسے ٹریٹمنٹ وغیرہ پر 2 ارب ڈالر خرچ کیے۔


•    اس دن پھولوں کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہو  جاتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق اس دن 67 فیصد افراد پھول خریدتے ہیں۔
•    دنیا کے تمام ممالک میں ہی مئی کے دوسرے اتوار کو مدر ڈے نہیں منایا جاتا ہے۔دنیا بھر میں ا س حوالے سے مختلف رواج ہیں۔ عام طور پر اس دن ماؤں کو پھول اور تحائف دئیے جاتے ہیں۔ تھائی میں  چنبیلی کے پھول تحفے کے طور دئیے جاتے ہیں۔

سربیا میں ماؤں کو رسیوں اور ربن سے جکڑ دیا جاتا ہے  لیکن جب مائیں اپنے بچوں کو مٹھائی اور تحفے دیتی ہیں تو انہیں کھول دیا جاتا ہے۔
•    مدرز ڈے کے موقع پر ایک صارف اوسطاً  2.8 کارڈ خریدتا ہے۔ یہ کارڈ صرف اپنی ماں کو ہی نہیں بلکہ دادی، نانی، بیوی اور بہن کو بھی بھیجے جاتےہیں۔ 57 فیصد ماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں گھر سے باہر کے لوگ بھی مدر ڈے پر کارڈ بھیجتے ہیں۔


•    47 فیصد خواتین کا خیال ہے کہ باپ کو اپنے بچوں کی ماں کے لیے تحائف خریدنے چاہیے۔ اس بات سے صرف 6 فیصد باپ متفق ہیں۔
•    ماں اور باپ کے دن کے اخراجات دیکھیں تو ماں کے دن کے موقع پر زیادہ اخراجات کیےجاتے ہیں۔ لوگ فادرز ڈے پر 133 ڈالر خرچ کرتے ہیں ۔ اس کےمقابلےمیں مدرز ڈے پر 196 ڈالر کے اخراجات ہوتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu