سفر میں کرایہ بچانے کے لیے 15 ٹی شرٹس پہن کر سفر کرنے والا شخص

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 7 جولائی 2019 23:48

سفر میں کرایہ بچانے کے لیے 15 ٹی شرٹس پہن کر سفر کرنے والا شخص

اگر کوئی شخص سفر کے دوران  چیک اِن ڈیسک پر پہنچے اور معلوم ہو کہ  اس کے سامان کا وزن مقررہ حد سے زیادہ ہے  تو اس  کے ساتھ ہمدردی ہی جا سکتی ہے۔ تاہم سکاٹ لینڈ کے  جون ارون  نے اس کا انوکھا حل نکالا۔
چیک اِن ڈیسک  پر جون  کوبتایا گیا کہ  اُن کے سامان کا وزن 8 کلو گرام زیادہ ہے، جس کے لیے اضافی کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔ جون نے ایزی جیٹ کو اضافی کرایہ  دینے کی بجائے اس مسئلے کا انوکھا حل نکالا۔

انہوں نے اپنے 8 کلوگرام وزنی کپڑوں کو  موجودہ کپڑوں کے اوپر ہی پہن لیا۔ جون اور ان کا خاندان  نیس، فرانس سے اپنے گھر ایڈنبرا، برطانیہ واپس آ رہا تھا۔ جس وقت جون نے اضافی کپڑے پہنے اس وقت موسم کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جون کے بیٹے جوش نے  اپنے والد کے اتنے زیادہ کپڑے پہننے کی ویڈیو  ریکارڈ کر کے  ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔

(جاری ہے)

 
17 سالہ جوش نے بتایا کہ وہ اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ کاؤنٹر  پر موجود خاتون نے انہیں اضافی وزن کا کرایہ دینے کا کہا۔

اس پر جوش کے والد نے خاتون کو کہا کہ، اب دیکھیں، ۔ یہ کہہ کر جون نے ٹی شرٹس اور جمپر پہننے شروع کر دئیے۔جوش نے بتایا کہ ہنستے ہنستے اُن کی پسلیوں میں درد ہو گیا تھا۔ سیکورٹی حکام نے بھی جون کی اچھی طرح تلاشی لی۔ سیکورٹی حکام سمجھے کہ وہ کپڑوں کے نیچے کچھ چیز سمگل کرنا چاہتے ہیں تاہم بتدریج وہ کرایہ بچا کر  جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu