عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے ایک شخص 5 دن تک کموڈ پر بیٹھا رہا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 جولائی 2019 23:53

عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے ایک شخص  5 دن تک  کموڈ پر  بیٹھا رہا

48 سالہ جمی ڈی فرینی کا تعلق بیلجیم سے ہے۔ حال ہی میں انہوں نے  کموڈ پر بیٹھے رہنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ وہ پانچ دنوں تک کموڈ پر بیٹھے رہے۔جمی نے 2016 میں بنایا  گیا 82 گھنٹوں تک مسلسل کموڈ پر بیٹھے رہنے کا ریکارڈ توڑا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ نےباضابطہ طور پر جمی کے ریکارڈ  کا اعلان نہیں کیا۔ گینیز کی انتظامیہ کے بقول اُن کے پاس اس طرح کے ریکارڈ کی کیٹیگری ہی نہیں ہے۔


جمی نے سنا تھا کہ ایک شخص نے 100 گھنٹوں تک ”تخت“ پر بیٹھنے کا ریکارڈ بنایا  تھا۔ جمی کو یقین تھا کہ وہ اس سے بہتر ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ جمی نے 168گھنٹوں تک کموڈ پر بیٹھنے کا ریکارڈ بنانے کا سوچا تھا لیکن 116 گھنٹے یا 5 دن بعد ہی وہ اٹھ گئے۔ اُن کا جسم اب بیٹھنے میں اُن کا ساتھ نہیں دےرہا تھا۔

(جاری ہے)


ریکارڈ بنانے کے لیے جمی کو ہر ایک گھنٹے بعد پانچ منٹ کے لیے اٹھنے کی اجازت تھی۔

وہ ان آرام کے منٹوں کو جمع کر لیتے اور کئی گھنٹوں بعد سونے اور باتھ روم جانے کے لیے استعمال کرتے۔ پانچ دن کے دوران جمی صرف تین گھنٹے سوئے تھے۔
اگرچہ جمی 168 گھنٹوں تک کموڈ پر نہیں بیٹھ سکے لیکن 116 گھنٹے بھی وہ سب سے زیادہ وقت ہے، جس میں کوئی کموڈ پر بیٹھا رہاہو۔
اس موقع پر اگرچہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کےنمائندے موجود نہیں تھے لیکن مقامی حکام نے اُن کے ریکارڈ کی تصدیق کی ہے۔ کموڈ پر بیٹھے ہوئے جمی نے فلاحی کاموں کے لیے 250 ڈالر بھی جمع کیے۔ انہوں نے اپنے ساتھ تصویریں بنوانے کے خواہش لوگوں سے فیس وصول کی، جو وہ مقامی فلاحی ادارے کو دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu