پلاسٹک سرجری کی تاریخ 2500 سال قدیم ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 اگست 2019 23:26

پلاسٹک سرجری کی تاریخ 2500 سال قدیم ہے

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ پلاسٹک سرجری کی تاریخ 20 سال یا کچھ دہائیوں پرانی ہے لیکن یہ درست نہیں۔ پلاسٹک سرجری کی تاریخ 2500 سال قدیم ہے۔
پلاسٹک  سرجری میں اہم پیش رفت 18 صدی میں جلد کی پیوند کاری کی  دوبارہ دریافت  سے ہوئی۔ یہ ایک ایسا  عمل ہے جو قدیم ہندوستان میں وضع کیا گیا۔قدیم ہندوستانی  معالج” شوشہروتا“  ناک کی جراحی کے پہل کار تھے۔

وہ شاہی خاندان کے افراد کی خراب جلد کا علاج کرتے تھے۔
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق  شوشہروتا  کی  جلد پر پیوند لگانے  کا عمل اُن کی کتاب” شوشہروتا سامہیٹا“ میں درج ہے۔

(جاری ہے)

یہ کتاب 8 ویں صدی قبل مسیح کی ہے۔
پلاسٹک سرجری کے طریقہ کار  میں  پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں کافی بہتری آئی۔ جنگ عظیم میں جلد کےجلنے اور خراب ہونے کا علاج پلاسٹک سرجری سے کیا جاتا۔

ڈاکٹر ہیرالڈ گیلیز ایسے ہی ایک ڈاکٹر تھے، جنہوں نے 3000 سپاہیوں کا پلاسٹک سرجری سے علاج کیا۔
کئی سالوں کی تحقیق کے بعد  سائنسدانوں نے سیلیکون دریافت کر لیا، جس سے مزید کئی طرح کی پلاسٹک سرجری ممکن ہوئی۔آج پلاسٹک سرجری  کو صرف علاج ہی نہیں بلکہ کاسمیٹک کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ 2016 میں امریکیوں نے کاسمیٹک سرجری پر 16 ارب ڈالر خرچ کیے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu