اگلو کی طرز پر بنے ہوٹل میں ایک شخص کے ٹھہرنے کا کرایہ ایک لاکھ ڈالر

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 ستمبر 2019 23:48

اگلو کی طرز پر بنے ہوٹل میں  ایک شخص کے ٹھہرنے کا کرایہ ایک لاکھ ڈالر

فن لینڈ کی ایک لگژری ٹریول سروس نے  قطب شمالی پر ایک  حرکت پذیر ہوٹل قائم کیا ہے۔ اگلو کی طرز پر بنے اس ہوٹل  میں ٹھہرنا عام لوگوں کی بس کی بات نہیں۔ اس ہوٹل میں ایک شخص کے پانچ دنوں تک ٹھہرنے کا کرایہ ایک لاکھ ڈالر ہے۔تاہم قطب شمالی کے اس ہوٹل میں پہلا مہمان اپریل 2020 میں  میں ٹھہر سکے گا۔ ان ہوٹلوں کو ہر سال اپریل میں ہی کھولا جائے گا۔


قطب شمالی میں اگلو کی طرز کے اس ہوٹل کو بنانے کا خیال  لگژری ایکشن کی بانی اور سی ای او  جینی ہونکنین کا ہے۔ یہ مہنگی ٹریول کمپنی  اس سے پہلے قطب شمالی  پر تفریحی ٹور کا انتظام کرتی ہے۔
قطب شمالی کے اگلو میں ٹھہرنے والے مہمان کمپنی کے قائم کیے گئے 10 میں سے  ایک اگلو میں ٹھہر سکیں گے۔ یہ اگلو اندر سے گرم ہونگے۔ اس میں ٹھہرنے والے مہمان رات کو شیشے کی دیواروں سے  ستاروں اور قطبی روشنیوں کو دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ان اگلوز کی دیواریں ہی نہیں چھت بھی شیشے کی ہوگی۔دن کے اوقات میں مہمان ارد گرد موجود گلیشئر دیکھنے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں سے مل جل بھی سکتے ہیں۔مہمان قریبی علاقوں میں کام کرنے والے سائنسدانوں سے بھی ملاقات کر سکیں گے۔مہمان قطبی ریچھ،  دریائی بچھڑے ، قطب شمالی کے پرندے اور دوسری جنگلی حیات بھی دیکھ سکیں گے۔
اپریل میں اس علاقے میں ٹھہرنا تھوڑا محفوظ ہوتا ہے۔ دیگر مہینوںمیں یہاں موسم کافی سخت ہوتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ  1 لاکھ ڈالر کے پیکیج  میں لاپلینڈ کے  علاقے سے قطب شمالی کاسفر، کیمپ منیجر، قطب شمالی میں گھومنے کے لیے گائید، شیف، سیکورٹی اور گرم کپڑے بھی شامل ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu