اے سی چرانے والوں کے لیے گرجا گھر کا دلچسپ پیغام،”جہاں آپ نے جانا ہے، وہاں بہت گرمی ہے“

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:51

اے سی چرانے والوں کے لیے  گرجا گھر کا دلچسپ پیغام،”جہاں آپ نے جانا ہے، وہاں بہت گرمی ہے“

اوہائیو کے ایک گرجا گھر نے  اے سی چرانے والے چوروں کو ایک دلچسپ پیغام دیا ہے۔ انہوں نے  گرجا گھر میں تحریری پیغام آویزاں کرایا ہے  ، جس پر لکھا ہے ”جس نے بھی ہمارا اے سی یونٹ چرایا ہے: اسے اپنے پاس رکھیں۔ جہاں آپ جا رہے ہیں، وہاں بہت گرمی ہے۔“
اکرون الائنس فیلو شپ چرچ کے پاسٹر گس براؤن نے کہا کہ 3500 ڈالر مالیت کا ائیر کنڈیشنگ یونٹ  عمارت میں  لگائے جانے کے اگلے ہی  دن ہی چرا لیا  گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ بالکل نیا یونٹ تھا،ابھی تو اس کی پہلی  ادائیگی بھی نہیں کی گئی تھی۔
گس براؤن نے بتایا کہ  چوروں کو دئیے گئے پیغام کا حقیقی مطلب یہ نہیں۔ اگر وہ اپنے جرم کی تلافی کریں تو    مفاہمت کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا  کہ یہ راستہ صرف ایک جگہ پر لے جائے گا اور ہم نہیں چاہتے کہ آپ وہاں جائیں۔براؤن نے کہا کہ اُن کی خواہش تو چوروں کو اپنے چرچ میں دیکھنے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu