نوجوان نے شوروم میں نئی گاڑی پر خراشیں ڈال دی تاکہ انکے والد یہی گاڑی خرید کر دیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 دسمبر 2019 23:49

نوجوان نے شوروم میں نئی گاڑی پر خراشیں ڈال دی تاکہ انکے والد یہی گاڑی خرید کر دیں

چین کے شہر جیانکسی میں کار ڈیلر شپ  پر ایک نوجوان نے ”آپ نے اسے توڑا ہے، آپ ہی اسے خریدو“ کے اصول کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک بی ایم ڈبلیو سیڈان پر خراشیں ڈال دیں۔ نوجوان کو امید تھی کہ اس حرکت کے اُن کے والد انہیں  یہی گاڑی خرید کر دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق 22 سالہ جی موبنگ 25 نومبر کو بی ایم ڈبلیو کی ڈیلر شپ پر آئے۔انہوں نے گہرے نیلے رنگ کی سیڈان خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

ڈیلر شپ کے عملے نے بعد میں بتایا کہ جی موبنگ کا رویہ خاصا پرجوش تھا۔ انہوں نے سیلز زمین کوبتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس بننے پر ان کے والد نے انہیں ایک اچھی کار دلانے کا وعدہ کیا ہے۔بدقسمتی سے معاملات اس وقت خراب ہوئے جب جی موبنگ نے اپنے والد کو فون پر بتایا  کہ انہوں نے ایک کار پسند کر  لی ہے۔

(جاری ہے)


یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس مختصر فون کال میں  جی موبنگ کے والد نے اُن سے کیا کہا۔

عملے نے بتایا کہ کال سننے کے بعد جی موبنگ غصے ہوگئے اور انہوں نے کار کی چابیوں سے ایک کار پر گہری خراشیں  ڈال دیں۔سیلز مین نے فوراً پولیس کو بلا لیا۔ جی موبنگ نے پولیس کو بتایا کہ اُن کے والد نے انہیں کار دلانے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے کار پر خراشیں اس وجہ سے ڈالی کہ اُن کے والد کے پاس کار خریدنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہے۔
پولیس نے جی موبنگ کو جائیداد کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے پر حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ  جی موبنگ کے والد نے  اس کار کو خریدا تھا یانہیں۔ 


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu