کتے آوازوں اور الفاظ کے معمولی فرق کو بھی شناخت کر سکتے ہیں۔ نئی تحقیق

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:56

کتے آوازوں اور الفاظ  کے معمولی فرق کو بھی   شناخت کر سکتے ہیں۔ نئی تحقیق

یونیورسٹی آف سوسکس کے محققین کی ایک تحقیق  بائیولوجی لیٹرز جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مختلف افراد کے بولے گئے ایک ہی لفظ کی شناخت صرف انسانوں کا وصف نہیں۔
اس تحقیق کے مطابق کتے مختلف لوگوں کی طرف سے بولے گئے ایک ہی لفظ کو شناخت کر سکتے ہیں اور بولنے والوں کے الفاظ کی ادائیگی کے فرق کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی پتا چلا کہ کتے صرف آواز سے  بھی  اجنبی افراد کو شناخت کر سکتے ہیں۔
تحقیق کی مرکزی محقق ڈاکٹر ہولی روٹ-گوٹریج کا کہنا ہے کہ  کتے اپنے مالکان سے کوئی لفظ سیکھتے ہیں لیکن جب کوئی دوسرا شخص بھی اس لفظ کو بولتا ہے تو وہ اس کو شناخت کر سکتے ہیں۔اس تحقیق کے دوران محققین نے ایک جیسے الفاظ جیسے had، hid، heard اور heedوغیرہ کی ریکارڈنگ سننے کے دوران کتوں کے تاثرات کی  فلم بندی کی۔

(جاری ہے)

ماہرین نے اس تحقیق کے دوران  حکمیہ الفاظ استعمال نہیں کیے کیونکہ کتے  انہیں دوران تربیت سیکھ چکے ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج سے پتا چلا کہ کتے مختصر الفاظ کو مختلف لوگوں کے بولنے کے باوجود خود سے ایک لفظ کے طور پر ہی شناخت کر سکتے ہیں۔جب الفاظ کی آواز واول کے استعمال کی وجہ سے کچھ مختلف ہو جائے تو کتوں کو اس کا فرق بھی  معلوم ہوتا ہے۔واول کی وجہ سے الفاظ کی آواز میں تھوڑی سی تبدیلی کی  شناخت اس سے پہلے صرف انسانوں میں ہی ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu