بارات دیر سے آنے پردولہن نے پڑوسی سے شادی کرلی

جہیز کا تنازعہ تھا،باراتیوں سے سامان چھین کر جیل بھجوادیاگیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 9 دسمبر 2019 12:45

بارات دیر سے آنے پردولہن نے پڑوسی سے شادی کرلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،9دسمبر2019ء) بھارت کے گاوں بجنور ننگلجات میں شادی کے دن باراتیوں کو دیر سے پہنچنا مہنگا پڑ گیا۔ لڑکی والوں نے دلہے کی پٹائی کردی اور دولہن نے پڑوسی سے شادی کرلی۔ تفصیل کے مطابق یہ انوکھا واقعہ بھارت میں پیش آیاجہاں گاوں بجنور ننگلجات مین دولہے کے کئی گھنٹے تاخیرسے پہنچنے پر لڑکی والوں نے دولہے کی پٹائی کردی اور ان سے سامان بھی چھین لیا۔

بتایاگیا ہے کہ یہ جوڑا رسم و رواج کے ساتھ ایک روایتی شادی کی تقریب کرنا چاہتا تھا، چھ ہفتے قبل جوڑے نے ایک اجتماعی شادی کی تقریب کے موقع پر شادی کی تھی تاہم وقت دلہن اپنے سسرال نہیں گئی ، اور ایک باقاعدہ شادی کی رسم منعقد کرنا چاہتی تھی ۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ دونوں خاندانوں میں جہیز کے معاملے پر تنازعہ کھڑ ا تھا، اور اختلافات بہت بڑھ چکے تھے۔

(جاری ہے)

لڑکی کے خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ دولہے نے موٹر سائیکل سمیت کئی دیگر فرمائشیں بھی کر رکھیں تھی، تاہم دولہے کی پٹائی کے بعد دولہن نے اپنے پڑوسی سے شادی کرلی۔یاد رہے اس سے قبل بھی بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا تھا جہاں بوائے فرنڈ کے شادی سے انکار پر لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی تو لڑکے سورج کو آئی سی یو میں زبردستی شادی کرنا پڑ گئی۔

آئی سی یو میں شادی کے بعد لڑکا  فرار ہوگیا۔ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے شادی سے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش کی تاہم بچ گئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بوائے فرنڈ کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرارکھا ہے۔اور موقف اختیار کیا ہے کہ لڑکے نے اسے زبردستی ناجائز تعلقات کیلئے اُکسایا اورشادی کی پیشکش کی ۔لڑکی کا نچلی ذات کا ہونا جرم بن گیا جس پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu