اس جزیرے کی 10 فیصد آبادی مکمل کلربلائنڈ ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:52

اس جزیرے کی 10 فیصد آبادی مکمل کلربلائنڈ ہے

پینگلاپ  ایک رنگ برنگا جزیرہ ہے ۔ بدقسمتی سے اس جزیرے کی 10 فیصد آبادی ان رنگوں  سے لطف اندوز نہیں ہوسکتی ۔ پینگلاپ ، ریاستہائے وفاقیہ مائکرونیشیا کی پوحنپیی اسٹیٹ میں واقع  ہے۔ پینگلاپ کی آبادی 250 نفوس پر مشتمل ہے۔یہ 455 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ پینگلاپ کے لوگوں کی اپنی زبان ہے جسے پینگلاپسی کہتے ہیں۔اس جزیرے کے زیادہ تر افرادی یہی زبان بولتے ہیں۔

اس جزیرے پر تقریباً سارا سال ہی بارش ہوتی ہے۔ پینگلاپ کے بہت سے لوگ کلر بلائنڈ ہیں۔ عام طور پر کلر بلائنڈ افراد سرخ، سبز، نیلے یا پیلے رنگ  میں مشکل سے فرق کرتے ہیں لیکن اس جزیرے کے کلر بلائنڈ افراد عام کلر بلائنڈز کے برعکس دنیا کو صرف سفید اور سیاہ رنگوں میں دیکھتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ  پینگلاپ کے لوگوں کے کلر بلائنڈ ہونے کی وجہ 1775ء میں آنے والا طوفان ہے۔

(جاری ہے)

اس طوفان کی وجہ سے پینگلاپ کے بہت سے لوگ مارے گئے۔ طوفان اور اس کے بعد آنے والے قحط کی وجہ سے یہاں صرف 20 افراد زندہ رہے۔ ان میں سے ایک CNGB3 جین کا کیرئیر بنا۔ یہ جین کروموسومز 8 میں ہوتا ہے اور روڈ مونوکرومیٹزم کا ذمہ دار ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے انسان مکمل کلر بلائنڈ ہوجاتا ہے۔ اس جین کو 2000 میں جان ہوپکنز یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی ایک ٹیم نے دریافت کیا تھا۔  پینگلاپ ابھی تک جنیٹکس کے ماہرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu