ہمسایوں کی آتش بازی سے ڈر کر 246 مرغیاں مر گئی۔ کسان کا الزام

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 جنوری 2020 23:48

ہمسایوں کی آتش بازی  سے ڈر کر 246 مرغیاں مر گئی۔ کسان کا الزام

ایک کسان نے اپنی 246 مرغیوں کے مرنے کا الزام اپنے ہمسایوں پر عائد کیا ہے۔ کسان کا کہنا ہے کہ مرغیاں ہمسایوں کی آتش بازی کے شور کی وجہ سے مری ہیں۔
چین کے صوبے سیچوان کے ییبن شہر کے مضافات میں رہنے والے ایک شخص، شیاؤراؤ، نے اپنے والد کی 50 ویں سالگرہ پر آتش بازی کے 10 باکس استعمال کیے۔

(جاری ہے)


یہ آتش بازی جہاں دوسرے ہمسایوں کے لیے اذیت کا سبب بن رہی تھی، وہاں اس نے ایک ہمسائے کےمرغی خانے میں بھی تباہی پھیلا دی۔

مرغی خانے کے مالک کسان کا کہنا ہے کہ آتش بازی کی آوازوں سے ڈر کر اُن کی 246 مرغیاں مر گئیں۔
کسان نے مرغیاں مرنے پر شیاؤراؤ سے 15 ہزار یوان یا 2100 ڈالر ہرجانے کا  مطالبہ کیا ہے لیکن شیاؤ راؤ نے  اپنے  ہمسائے کو ایک یوان بھی ادا کرنے سے انکار  کر دیا ہے حالانکہ آتش بازی  والی رات شیاؤ راؤ کی اپنی بہت سی مرغیاں بھی مر گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu