خوش قسمتی کے لیے جہاز کے انجن میں سکے پھینکنے والے مسافر کو 26 لاکھ روپے جرمانہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 جنوری 2020 23:48

خوش قسمتی کے لیے جہاز کے انجن میں سکے پھینکنے والے مسافر کو  26 لاکھ روپے جرمانہ

خوش قسمتی کے لیے جہاز کے انجن میں چند  پیسوں کے سکے پھینکنے والے مسافر کو 1 لاکھ 20  ہزار یوان یا تقریبا 26 لاکھ 68 ہزار رو پے کا جرمانہ کر دیا گیا۔
17فروری کو صوبہ انہوئی کے   انچنگ تیانزہوشان ائیرپورٹ پر ایک اہلکار نے کنمنگ جانے کے لیے تیار کھڑے  جہاز کے    انجن کے پاس دوسکے پڑے ہوئے دیکھے۔پوچھنے پر معلوم ہوا  کہ یہ سکے لو نام کے  28 سال مسافر نے خوش قسمتی کے لیے انجن میں پھینکے تھے۔

لو کو یقین تھا کہ جہاز کے انجن میں سکے پھینکنے سے جہاز بخیرو عافیت منزل   تک پہنچ جائے گا۔
حقیقت میں جہاز کے  انجن میں سکے پھینکنا جہاز  اور تمام مسافروں کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے ائیر لائن نے یہ پرواز ہی منسوخ کر دی۔ ائیر لائن نے جہاز کے 162 مسافروں کو نیچے اتار لیا۔

(جاری ہے)

161 مسافروں کواگلے دن دوسری پرواز سے  بھیجا گیا جبکہ لو کو 10 دن تک حراست میں رکھا گیا۔


لکی  ائیر نے   اپنے نقصان کو پورا کرنے کے لیے لو پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بدھ کو انہوئی کی ایک عدالت اپنے   فیصلہ میں   لو کو  1 لاکھ 20 ہزار یوان یا 17 ہزار ڈالر ادا کرنے  کا حکم دیا ہے۔
لو نے اپنے جرم کا ملبہ ائیر پورٹ انتظامیہ اور ائیرلائن پر بھی ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ  یہ اُن کا پہلا ہوائی سفر تھا، انہیں  کسی نے بھی انجن میں سکے ڈالنے سے منع نہیں کیا تھا۔
چین میں  سفر سے پہلے جہاز کے انجن میں سکے پھینکنا عام بات ہے۔ پچھلے چند سالوں میں اس طرح کے آٹھ واقعات سامنے آئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu