بھارتی وزیر کا بے روزگاری ختم کرنے کا انوکھا نسخہ

جن کے پاس نوکری نہیں ہے، وہ گائے کا پیشاب اور گوبر بیچ کر سالانہ20 لاکھ کما سکتے ہیں، گری راج سنگھ

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 18 فروری 2020 12:56

بھارتی وزیر کا بے روزگاری ختم کرنے کا انوکھا نسخہ
بھارت(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18فروری2020ء) بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہاہے۔لوگوں کو روزگار کمانے کے مواقع کم مل رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد پریشان ہے۔اس وقت بھارتی اقتدار میں موجود بھارتی جنتا پارٹی کے ایک وزیر نے بے روزگاری ختم کرنے کے لئے ایک ایسا نسخہ پیش کیا ہے جس کے بعد ماہر معاشیات بھی حیران ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر گری راج سنگھ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گائے کا پیشاب اور گربر بیچ کر سالانہ 20 لاکھ تک کما سکتے ہیں۔عموماََ وزیروں کی جانب سے دیکھا جا تا ہے کہ وہ بے روزگار لوگوں سے نوکری دینے کا وعد ہ کرتے ہیں۔لیکن بھارتی وزیر نے کسی سے نوکری دینے کاوعدہ نہیں کیا بلکہ ایک ایسا مشورہ دیا ہے جسے سن کے بھارتی ماہرین بھی حیران ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں گائے کے پیشاب کو پینا ایک مقدس چیز سمجھی جاتی ہے۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی وزیر نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں گائیں پال لیں اور اس کے پیشاب اور گوبر کو بیچیں۔انوکھے کاروبار کے بارے میں بتاتے ہوئے گری راج سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ کاروبار کرنے والا شخص سالانہ 20 لاکھ کما سکتے ہیں۔ دوسری جانب اس کاروبار کے بارے میں کسی قسم کے قانون کا نہیں بتایا گیا کہ فروخت کے دوران بھارت کے کیا قانون اس پر لاگو ہوں گے اور کن شرائط پر کوئی شخص یہ کاروبار کر سکتا ہے۔

لیکن لوگوں میں ا س با ت کا تجسس موجود ہے کہ وہ کس طرح یہ کاروبار کر سکتے ہیں اور سالانہ 20 لاکھ کما سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ایک بھارتی وزیر گری راج سنگھ نے بے روزگار ی کے خاتمے کے لئے ایک ایسا نسخہ بتایا ہے جسے سن کر سب حیران ہو گئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گائے کا پیشاب اور گوبر بیچ کر پیسے کما سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu