فن کی نقاد کی بے وقوفی سے 20 ہزار ڈالر کا فن پارہ تباہ ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 فروری 2020 23:58

فن کی نقاد کی بے وقوفی سے 20 ہزار ڈالر کا فن پارہ تباہ ہوگیا

فن کی ایک نقاد   نے میکسیکو کے ایک میلے میں نصب فن پارہ  حادثاتی  طور پر تباہ کر دیا۔نقاد ایلوینا لیسپر نے بتایا کہ انہوں نے حادثاتی طور پر  میکسیکن فنکار گیبرئل ریکو کے فن پارے کو توڑ دیا۔  اس فن پارے پر ایلوینا نے   ایک خالی سوڈا کین رکھ دیا تھا تاکہ  اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر سکے۔یہ حادثہ  نیومیکسیکو سٹی میں زونا ماکو میلے میں پیش آیا۔

گیبرئل نے اس میلے میں ایک فن پارہ نصب کیا تھا، جس کی مالیت تقریباً 20 ہزار ڈالر تھی۔

(جاری ہے)

یہ فن پارہ اصل میں شیشے  کا بنا تھا، جس میں کئی طرح کے پر، فٹ بال اور ٹینس کی بالز بھی تھیں۔
بی بی سی کے مطابق ایلوینا لیسپر نے  معذرت کرتے ہوئے   اصرار کیا ہے کہ یہ حادثہ غیر ارادی طور پر ہوا ہے۔ او ایم آر گیلری، جہاں یہ حادثہ ہوا ہے، کا کہنا ہے کہ مس  لیپسر کا اقدام  پیشہ ورانہ نہیں تھاتاہم گیلری نے اسے حادثہ قرار دیا۔
مس لیسپر نے گیلری کو تجویز دی ہے کہ اس فن پارے کو اس کا ارتقاء دکھانے کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیا جائے لیکن گیلری نے یہ تجویز مسترد کر دی ہے۔انہوں نے اس کی مرمت کی تجویز بھی پیش کی تاہم ابھی تک گیلری نے نہیں بتایا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu