30 سیکنڈ میں 75 افرادکے سروں پر رکھے ناریل کاٹنے کا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 فروری 2020 23:58

30 سیکنڈ میں 75 افرادکے سروں پر رکھے ناریل کاٹنے کا عالمی ریکارڈ

ایک بھارتی شخص  نے تلوار کی مدد سے لوگوں کے سروں پر رکھے 75 ناریل 30 سیکنڈ میں توڑ کر  نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
آناکارا،کیرالا سے تعلق رکھنے والے سید علوی نے   رضاکار افراد کے سروں پر ناریل رکھے اور 30 سیکنڈ میں 75 ناریلوں کو دو ٹکڑے کر دیا۔

(جاری ہے)


علوی نے بتایا کہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 سیکنڈ میں 61 ناریل توڑنے کا تھا، جو 2019 میں ہری کرشن نے بنایا تھا۔ علوی اس سے پہلے کنکڑیٹ کے بلاک ہتھوڑے سے توڑنے کے ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu