24 دنوں میں جیمز بانڈ کی 24 فلمیں دیکھنے والے کو ملیں گے 1 لاکھ روپے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 مارچ 2020 23:55

24 دنوں میں جیمز بانڈ کی 24 فلمیں دیکھنے والے کو ملیں گے 1 لاکھ روپے

ایک برطانوی سکریپ کارری سائیکلنگ ویب سائٹ نے   ایک غیر معمولی   ملازمت کے  لیے درخواستیں وصول  کی ہیں۔ یہ ملازمت 24 دنوں میں جیمز بانڈ کی 24 فلمیں دیکھنے کی ہے جس کے لیے منتخب ہونے والے شخص کو 636 ڈالر یا تقریباً ایک لاکھ  روپے ملیں گے۔
 کار ٹیک بیک یو کے(CarTakeBack UK) نے اپنی  ویب سائٹ پر ”لائسنس ٹو واچ“ ملازمت کے لیے درخواستیں وصول کی ہیں، جس میں منتخب ہونے والے امیدوار کو ہر روز جیمز بانڈ کی ایک فلم دیکھنی ہے۔

(جاری ہے)


اس ملازمت کے لیے منتخب ہونے والے کو 24 فلمیں مفت فراہم کی جائیں گی۔ فلمیں دیکھنے کے بعد  منتخب ہونے والے امیدوار کو  اپنے تاثرات بھی ریکارڈ کرنے ہونگے۔منتخب ہونے والے امیدوار کو ایک ”انتہائی خفیہ اسائنمنٹ“ بھی دی جائے گی، جس کے بارے میں صرف منتخب ہونے والے امیدوار کو ہی بتایاجائے گا۔
منتخب امیدوار کو  اپنی پسندیدہ جیمز بانڈ کی فلم کے بارے میں بھی بتانا ہوگا اور رائے دینی ہوگی کہ اس کردار کے لیے اگلی بار کونسا اداکار بہتر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu