لگا تار تین بار قرنطینہ میں رہنے والے بدقسمت شخص کی ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 اپریل 2020 23:56

لگا تار تین بار قرنطینہ میں رہنے والے بدقسمت شخص کی ویڈیو وائرل
ایک بدقسمت چینی شخص کو لگا تار تین قرنطینہ میں رہنا پڑا۔  میڈیا ان  کی کہانی کو ”ایک خریدیں،  دو مفت حاصل کریں“ کے نام سے چلا رہا ہے۔
مسٹر شیاؤنگ  کا تعلق مشرقی چین کے شہر شانڈونگ صوبے کے شہر  جنینگ  سے ہے۔ بدقسمتی سے انہیں فروری اور مارچ کے مہینے میں لگاتار ڈیڑھ ماہ کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑا۔شیاؤنگ کی  اپنے اپارٹمنٹ سے شیئر کی گئی  ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے  خود کو تین بار قرنطینہ  میں ٹھہرائے جانے کی کہانی بیان کی ہے۔
 شیاؤنگ فلپائن سے واپس آئے تو 2 روز بعد  8 فروری جنینگ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، جس کی وجہ سےانہیں 14 دن تک اپنے اپارٹمنٹ  تک محدود ہونا پڑا۔14 دن تک  قرنطینہ میں رہنے کے بعد جب وہ گلی میں گھومنے نکلے تو اُن کی ملاقات اپنے ہمسائے سے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یہ ہمسایہ  جنوبی کوریا سے آیا تھا اور آتے ہی سیدھا شیاؤنگ کی طرف گیا، بدقسمتی سے ہمسائے کے پیچھے ہی طبی عملے کا ایک فرد بھی تھا۔

طبی عملے کے فرد نے ہمسائے سے ملنے کی وجہ سے شیاؤنگ کو  پھر  سے 14 دن کے لیے قرنطینہ میں ٹھہرنے کا کہا ، جسے انہوں نے قبول کیا۔
شیاؤنگ کی بدقسمتی یہاں پر ختم نہیں ہوتی۔ دوسری بار بڑی مشکل سے  قرنطینہ کا  عرصہ ختم  ہوا تو اُن کے ایک بھائی سنگا پور سے آگئے ۔ اُن بھائی سے ملنے کی وجہ سے شیاؤنگ کو تیسری بار مزید 14 دن کے لیے قرنطینہ میں ٹھہرنا پڑا۔


شیاؤنگ کی کہانی  بظاہر مزاحیہ ڈراموں کی طرح لگتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے۔  اُنہوں نے تین بار  قرنطینہ میں رہنے  کے   دوران بہت سے ویڈیو کلپ  ریکارڈ کیے ہیں، جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ اُن کا یہ عرصہ واقعی گھر میں رہ رہ کر بور ہوتے گزرا ہے۔اُن کا ایک کلپ جس میں انہوں نے ساری صورتحال بتائی ہے، چینی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو چکا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu