آسٹریلیوی شخص کے لکی نمبر کو خوش قسمت ثابت ہونے میں 40 سال لگ گئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 2 جون 2020 23:54

آسٹریلیوی شخص کے لکی نمبر  کو خوش قسمت ثابت ہونے میں  40 سال لگ گئے

ایک آسٹریلیوی شخص  نے 3 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا انعام نکلنے کے بعد بتایا کہ وہ اسی نمبر پر گزشتہ تقریباً 40 سالوں سے لاٹری ٹکٹ لے رہے ہیں۔
روک ہامپٹن، کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والے شخص  نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ انہوں نے 30 مئی کو ہونے والی گولڈ لوٹو کے لیے  وہی نمبر لیا تھا، جسے وہ کئی دہائیوں سےلے رہے تھے۔

(جاری ہے)


انہوں نے بتایا ”میں اس پل کا کئی سالوں سے انتظار کر رہاہوں، میرا خیال ہے کہ میں انہی نمبروں کے ساتھ گزشتہ40 سالوں سے اندراج کر رہا ہوں۔۔“
اس ٹکٹ پر اُن کا 341,507.65 ڈالر کا انعام نکلا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور اُن کی بیوی حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس رقم سے ایسا گھر خریدیں گے، جیسا وہ اپنے خوابوں میں دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu