8 ہزار روپے کا امپورٹ پرمٹ نہ لینے پر کسٹم حکام نے 31 لاکھ روپے کا ہینڈ بیگ ضائع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 ستمبر 2020 03:50

8 ہزار روپے کا امپورٹ  پرمٹ نہ لینے پر کسٹم حکام نے 31 لاکھ روپے کا ہینڈ بیگ ضائع کر دیا

آسٹریلیا کے کسٹم حکام نے 50 ڈالر کا امپورٹ پرمٹ نہ خریدنے والی خاتون کا 18 ہزار 900  ڈالر مالیت کا مگرمچھ کی کھال سے بنا ہینڈ بیگ ضائع کر دیا ہے۔
آسٹریلین بارڈر فورس کے آفیسرز کے مطابق یہ ہینڈ بیگ  پرتھ ائیر کارگو ڈپو پر پکڑا گیا۔ اسے مغربی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے  فرانس میں سینٹ لورینٹ بوتیک سے خریدا تھا۔

(جاری ہے)


اس  ہینڈ  بیگ کو جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کی تجارت  کے باعث مشکوک سمجھ کر قبضے میں لیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی کھال سے بنی مصنوعات پر آسٹریلیا میں پابندی نہیں لیکن   عالمی معاہدوں کے باعث اس کے حوالے سے سخت قوانین ہیں۔
حکام نے بتایا کہ خاتون نے فرانس سے ایکسپورٹ پرمٹ تو حاصل کر لیا لیکن آسٹریلیا میں امپورٹ پرمٹ حاصل نہ کر سکیں۔کسٹم حکام نے اس بیگ کو ضائع کر دیا لیکن خاتون کو جرمانہ نہیں کیا۔ خاتون کو یہ بیگ 18 ہزار 900 ڈالر یا تقریباً 31 لاکھ روپے میں پڑا۔

Browse Latest Weird News in Urdu