سبزی منڈی میں اشیا کی بولیوں کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے،سید ایوب بخاری

اسسٹنٹ کمشنر سٹی کاسبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ ،پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا

جمعہ مارچ 16:42

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں اشیا کی بولیوں کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور کسی کو قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے سبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ کرکے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وہ مختلف شیڈز میں گئے اور بولیوں کے طریقہ کار کو چیک کرتے ہوئے سبزیوں وپھلوں کی سپلائی کے ریکارڈ کو بھی دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں بولیوں کے عمل کے اوقات میں موجود رہ کر نگرانی کی جارہی ہے اور قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی کو ملنے چاہیں۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدچیک کیا۔انہوں نے کہا کہ نوماسک نوسروس کی پالیسی پرکاربندرہیں۔انہوں نے حفاظتی انتظامات بھی چیک کئے اور سیکورٹی اہلکاروں کو چوکس انداز میں ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔
وقت اشاعت : 05/03/2021 - 16:42:14

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments