اکیانوے فیصد بھارتی ملازم کام چور نکلے۔۔ اریکی تنگ

بدھ 15 اکتوبر 2014 18:54

اکیانوے فیصد بھارتی ملازم کام چور نکلے۔۔ اریکی تنگ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) بھارت میں ملازمین کے درمیان اپنے کاموں پر توجہ میں کمی 91 فیصد ہو گئی ہے،ایک تحقیقی ادارے کے مطابق موجود دور میں زیادہ تر کام کرنے کی جگہوں کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ جہاں ملازمین کے لئے راز داری برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے، جو کام پر توجہ دینے تخلیقی کاموں کے لئے ازحد ضروری ہے۔ اس مطالعے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں ملازمین کے بے دلی کے ساتھ کام کرنے اور اپنے کاموں پر توجہ نہ دینے سے سالانہ 450.559 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

رپورت کے مطابق دنیا بھر میں کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز ملازمین کی ذہنی توجہ اور کارکردگی کے درمیان براہ راست تعلق کو تسلیم کرتے ہیں اور کچھ اداروں نے ان عوامل کی شناخت کی ہے، جن سے ملازمین کی توجہ پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ دورمیں زیادہ تر دفاتر کشادہ ہیں، جہاں ملازمین کے درمیان رابطے میں آسانی ہوتی ہے۔ یہ مطالعہ ریسرچ کے آزاد اداروں کے ذریعے ہندوستان سمیت 14ممالک میں ساڑھے 10 ہزار سے زیادہ ملازمین کے مابین کرایا ہے۔

سروے کے مطابق 85 فیصد ملازمین اپنے کام کی جگہ کے حوالے سے عدم اطمینان کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ دفتر میں اپنے کاموں پر آسانی سے توجہ مرکوز نہیں کرسکتے۔ ہندوستان میں تقریباً 91 فیصد ملازمین ایسے ہیں جو بے دلی سے کام کرے ہیں اور صرف وقت گزار دیتے ہیں۔ ان کے اندر اپنے کام کے حوالے سے کوئی ذوق و شوق نہیں پایا جاتا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu