سعودی عرب کے 90 سالہ شخص کا خواب، گھر میں بجلی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 21 جولائی 2015 13:02

سعودی عرب  کے 90 سالہ شخص کا خواب، گھر میں بجلی

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی2015ء) سعودی عرب کے محمد عبداللہ احمد کی عمر 90 سال سے زیادہ ہے۔ وہ اپنے گاؤں کے باہر بغیر ترتیب سے بنے گھر میں رہتا ہے۔ سعودی اخبار صدق نے لکھا ہے کہ احمد کے گھر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہم اب بھی غاروں کے دور میں جی رہے ہیں۔اخبار کے رپورٹر نے بحیرہ احمر کی بندر گارہ ال قونفودا کے نزدیک واقع اس کے گھر کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

اخبار کے رپورٹر نے لکھا کہ اس کے گھر میں بجلی نہیں۔ سردیوں اور گرمیوں میں وہ موسموں کی شدت بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے۔اس کا کوئی رشتہ دار بھی نہیں۔ کھانا پکانے کے لیے وہ لکڑیوں کا استعمال کرتا ہے۔ اگرچہ سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا تیل براآمد کرنے والا اور مشرق وسطیٰ کا ترقی یافتہ ملک ہے، مگر اس ملک میں احمد کا خواب ہے کہ اس کے گھر میں بھی بجلی ہو۔ احمد نے کہا کہ وہ چل نہیں سکتا کہ بجلی کے دفتر ہی چلا جائے۔ اس کا دل کرتا ہے کہ گرمیوں میں اس کے پاس فریج ہو اور سردیوں میں ہیٹر۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu