ربوٹ کے ہاتھوں ایک اور انسان قتل ، بھارت میں کار فیکٹری میں روبوٹ نے ورکر کو مارڈالا

جمعہ 14 اگست 2015 22:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) بھارت میں روبوٹ نے کاریں تیار کرنیوالی فیکٹری میں ساتھ کام کرنیوالے انسان کو قتل کردیا اور یہ کسی بھی روبوٹ کے ہاتھوں قتل ہونیوالا دوسرا انسان تھا، حادثے کے وقت پلانٹ پر 63انسان اور 34روبوٹ کام کررہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول کام کے دوران ہونیوالی ایک چھوٹی سی غلطی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہاتھا، وہ لوہے کی جس پلیٹ کو ٹھیک کرنے گیاتھا،حادثے کے وقت اس پر روبوٹ کام کررہاتھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا میں دوقسم کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مقتول کس طرح قتل ہوا۔ بھارتی اخبار’ٹائمزآف انڈیا‘ نے ایک ورکر کے حوالے سے بتایاکہ روبوٹ نے ویلڈنگ سٹک کی مدد سے 24سالہ رام جی لال کے چھید کردیئے۔ایک اور رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ روبوٹ کے بہت نزدیک جانے پر ورکر بجلی کا کرنٹ لگنے سے مرا، مقتول پلانٹ پر تعینات 63ورکرز میں سے ایک تھا۔ورکرز ایسوسی ایشن نے فیکٹری کو ذمہ دارٹھہراتے ہوئے الزام لگایاہے کہ حفاظتی اقدام کی قلت تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu