جیل کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کے لیے قیدی کا ہتھیار کے ساتھ فیس بک لائیو سٹریم کا استعمال

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 اگست 2016 04:47

جیل کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کے لیے قیدی کا ہتھیار کے ساتھ فیس بک لائیو سٹریم  کا استعمال

اب تک تو فیس بک لائیو کا فیچر پرندوں اور جانوروں کو دکھانے، لوگوں کے انٹرویو اور اپنا خیالات کا اظہار کرنے کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے تاہم اب اسے قیدیوں نے اسے اپنے مسائل بیان کرنے کےلیے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
اہم بات یہ نہیں کہ قیدی فیس بک لائیو کا فیچر استعمال کر کے لائیوسٹریمنگ کر رہے ہیں۔ اصل پریشانی کی بات یہ ہےکہ لوگ آئی فون اور دوسری ڈیوائس جیل میں کیسے لے جاتے ہیں۔


ایک ویڈیو میں ایک قیدی کو ہتھیار کے ساتھ جیل سے فیس بک لائیو پر بات کر تے دکھایا گیا ہے۔ یہ جیل کوئی عام جیل نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے معاملے میں دنیا سے آگے رہنے والے امریکا کی ایک جیل ہے۔ ویڈیو میں رائیکرزآئی لینڈ جیل نیویارک سے ایک قیدی کو ہتھیار کے ساتھ لائیو سٹریمنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


قیدی ، جو جیل سے آزاد ہوچکا ہے ،نے بتایا کہ آفیسر سمجھتے ہیں،نہ ہمارے حقوق ہیں، نہ ہمیں آزادی ہے اور نہ ہی ہم اپنی بات بیان کر سکتے ہیں۔

قیدی نے بتایا کہ یہی وجہ تھی ہم آئی فون کو چھپا کر جیل میں لے گئے، کیسے لے گئے یہ ہم نہیں بتائیں گے، اسی وجہ سے ہم نے جیل سے لائیو سٹریمنگ کی۔قیدی کا کہنا ہے کہ وہ جیل کی غیر محفوظ صورتحال دکھانا چاہتا تھا۔
حکام کا کہنا ہےکہ جیل سے لائیو سٹریمنگ کرنے والے شخص کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے اس کی سزا ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu