Aaiye Strawberry Ugate Hain - Article No. 3169

Aaiye Strawberry Ugate Hain

آئیے اسٹرابیری اُگاتے ہیں - تحریر نمبر 3169

جب بہار جوبن پہ ہو،اپنی اسٹرابیری لذت دے گی

ہفتہ 8 جولائی 2023

نرگس سلیمان ناجی
اس نازک پھل کی کاشت بہت زیادہ توجہ اور احتیاط کی متقاضی ہوتی ہے۔اس کا روزمرہ کی بنیادوں پر خیال رکھنا ضروری ہے ورنہ وہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔آپ اسٹرابیری کو گھر میں بھی لگا سکتے ہیں۔گھر میں بنی کیاریوں،گملوں،کنٹینر اور دیواروں پر لٹکنے والے باسکٹ میں سے کسی میں بھی یہ پودا اُگایا جا سکتا ہے لیکن دھیان رہے کہ اگر آپ اسے گملوں میں لگا رہے ہیں تو گملا تقریباً 10 انچ کا تو ضرور ہو۔

اسٹرابیری ٹھنڈے موسم میں کاشت کی جاتی ہے اس لئے اس کا پودا گرمی،بہار اور خزاں کے ابتدائی دنوں میں سوکھنے لگتا ہے اور خراب ہو جاتا ہے۔
نرسری جہاں پودے اور گملے وغیرہ فروخت ہوتے ہیں وہاں بے بی اسٹرابیری پلانٹس یعنی Runners کو باآسانی خریدا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ رنرز مدر پلانٹس کے ساتھ ہی بڑھتے ہیں اور جب ان کی نشوونما بڑھنے لگتی ہے تب انہیں الگ کر دیا جاتا ہے۔

اگر بے بی اسٹرابیریز کی حفاظت کی جائے تو یہ رنرز موسم بہار کے ابتدائی دنوں میں ہی بہت اچھے پھل دینے لگتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ پورے بہار میں عمدہ پھل دینے لگتا ہے۔
ایک اسٹرابیری اپنے پہلے سیزن میں ہی رنرز پیدا کرنے لگتی ہے۔ابتداء میں یہ پودا مضبوط نہیں ہوتا،تاہم دو سے تین سال تک کے پودے سب سے مضبوط رنرز اور زیادہ سے زیادہ پھل پیدا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسٹرابیری کے پودے کو بہت زیادہ مقدار میں کثیر پانی اور خالص مٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر آپ اسے زمین میں ہی اُگانا چاہتے ہیں تو دو ہفتوں قبل ہی اس کی مٹی تیار کرنا (یعنی کھودنا) شروع کر دیں اگر اس مٹی میں Organic منرلز یا پھر ایسی ہی دوسری نامیاتی قسم کی چیزیں شامل کرنا چاہیں تو کوئی حرج نہیں۔اس کے علاوہ آپ دریائی مٹی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سمندری مٹی کا استعمال اس کے پودے کو تباہ کر دے گا۔
زمین پر قطار کی صورت میں لگائے جانے والے ہر پودے کے درمیان کم سے کم 12 سے 15 انچ تک کا فاصلہ ضرور ہونا چاہئے۔اسٹرابیری کا بیج جسے کراؤن کہا جاتا ہے اسے زمین میں بوتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ وہ بنیادی حصہ ہے جہاں پودے کا Stem اُگنا شروع کرتا ہے۔اس لئے اسے زمین میں نہ بہت زیادہ گہرائی میں اور نہ ہی بہت زیادہ اوپر رکھ کر لگایا جائے کیونکہ اگر کراؤن پر مٹی آ جائے گی تو خراب ہو جائے گا اور پودا نہیں لگے گا اور اگر کراؤن مٹی سے باہر ہو گا تو اس کی جڑوں میں خرابی ہونے لگے گی اس لئے زمین میں درمیان کی جگہ کا صحیح انتخاب آپ کی اپنی صلاحیت ہو گی۔

موسم سرما میں اسٹرابیری کے پودے کو سورج کی روشنی کی ضرورت پڑتی ہے جیسے ہی موسم بہار کا آغاز ہونے لگتا ہے ان پودوں پر چھاؤں کر دی جاتی ہے تاکہ اس پر دھوپ نہ پڑ سکے۔جب یہ بڑھنے لگتا ہے اور اس میں پھل آنا شروع ہوتے ہیں،تب اسے بہت زیادہ پانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ساحلی علاقوں میں لگائے جانے والے اسٹرابیری میں عام طور پر وسط فروری سے اپریل کے اختتام تک پھل آنے لگتے ہیں جبکہ بلندی اور اونچے مقامات میں مئی تک پھل آتے ہیں۔

اس پھل کو کیڑوں اور دوسرے اسی قسم کے حشرات الارض سے بچانا بھی ضروری ہے۔اس کے لئے پودے کے کراؤن والے حصہ کو چھوڑ کر اس کے ارد گرد بھوسے سے گدائی کریں۔Slugs اور گھونگے جیسے کیڑوں سے بچاؤ کے لئے کوئلے کی کائی زمین پر لگا دی جاتی ہے۔اس احتیاط کے باوجود ہر دوسرے دن ان پودوں کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے کہ ان میں کہیں کوئی کیڑا نہ لگ گیا ہو۔
18 سے 36 ماہ کی عمر میں سب سے بہترین اسٹرابیری اُگتے ہیں۔یہ وہ وقت ہوتا ہے جب رنرز کو دوسری جگہ تبدیل کیا جاتا ہے۔زیادہ بہتر نتائج کے لئے ایک مدر پلانٹ میں سے صرف تین رنرز پیدا کریں باقی جیسے ہی بڑے ہوں انہیں کاٹا جا سکتا ہے۔کیونکہ بہت زیادہ رنرز پیدا کرنے کے چکر میں پودا صرف خراب ہی ہو گا اور پھل بھی اچھے نہیں دے گا۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Aaiye Strawberry Ugate Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.