Saaye Ka Poda Jade Lagaiye - Article No. 3122
سائے کا پودا Jade لگائیے - تحریر نمبر 3122
یہ منی پلانٹ کی مانند خوش بختی کی علامت ہے
جمعرات 27 اپریل 2023
Jade نامی اس پودے کا شمار ایسے سایہ دار پودوں میں ہوتا ہے جسے لوگ گھروں کے علاوہ دفاتر میں بھی رکھتے ہیں۔اس پودے کا تعلق Crassula Ovata خاندان سے ہے۔اس پودے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ پانی کو اپنے پتوں،تنے اور جڑوں میں ذخیرہ کر لیتا ہے۔گھروں کے اندر یہ پودے چھوٹی جھاڑی کی شکل میں 14 انچ تک بڑھتے ہیں۔اس کی شاخیں موٹی،پتے بیضوی،چمکدار اور لچک رکھتے ہیں۔آپ اس پودے کو باورچی خانے اور دفتر دونوں جگہوں پر سجاوٹ کے لئے رکھ سکتی ہیں۔
یہ درمیانی روشنی اور کمرے کے درجہ حرارت پر خوب پھلتا پھولتا ہے۔اسے مستقل یعنی روزانہ پانی نہیں دیا جاتا البتہ جب مٹی خشک ہونے لگتی ہے تو اسے پانی دیا جاتا ہے۔
Jade کے پتوں پر شیڈ یا براؤن رنگ کے نشانات نمودار ہوں تو سمجھ لیجئے کہ اب اسے پانی کی زیادہ ضرورت ہے البتہ موسم سرما میں ایسی کوئی علامت نظر نہیں آتی اور اگر ہفتے میں ایک بار بھی پانی دے دیں تو بہت ہے۔
Jade کو پانی کے بجائے مٹی ملی کھاد کی بے حد ضرورت پڑتی ہے یعنی ہر دو ہفتوں بعد مٹی ملی کھاد ڈالئے اور نومبر سے مارچ کے آخر تک کھاد بھی نہ دیجئے یہ تر و تازہ رہتا ہے۔
موسم سرما میں یہ خوابیدگی میں رہتے ہیں۔اگر آپ کا Jade پودا کمرے میں رکھا ہے تو کوشش کریں کہ رات کو کوئی لائٹ جلتی رہے خواہ زیرو پاور کا کوئی ٹیبل لیمپ ہی جلتا رہے۔البتہ دن میں سورج کی تھوڑی سی روشنی بھی کافی ہوتی ہے۔ان پودوں کو عموماً Mealybugs سے خطرہ رہتا ہے جو اس کے تنوں اور پتوں کے نیچے جمع ہو جاتے ہیں۔ان سے نجات کے لئے کیڑے مار ادویات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔اگر یہ دوا آپ کو دستیاب نہ ہو تو ڈٹرجنٹ پاؤڈر ملا پانی اسپرے کر دیں۔
پاؤڈر کی طرح پھپھوندی بھی پودے پر حملہ آور ہو سکتی ہے۔آپ کپڑے پر صابن ملا پانی لگا کر اسے صاف کر لیں تو یہ پہلے کی مانند تر و تازہ ہو جاتے ہیں۔ان پودوں میں ٹھنڈے موسم میں پھول لگتے ہیں۔سفید اور گلابی پھول Jade کی خوبصورتی مزید بڑھا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women
آج پھول دار بونسائی کاشت کریں
Aaj Phooldar Bonsai Kasht Karen
آئیے اسٹرابیری اُگاتے ہیں
Aaiye Strawberry Ugate Hain
انڈور پلانٹ ۔ ماحول دوست آرائش
Indoor Plant - Mahol Dost Aaraish
چلئے باغبانی کا آغاز کریں
Chaliye Baghbani Ka Aghaz Karen
اپنے لئے ٹماٹر خود کاشت کریں
Apne Liye Tomato Khud Kasht Karen
اپنی پالک خود اگائیں
Apni Palak Khud Ugaien
قومی پرچم کے رنگوں میں رنگا
Qaumi Parcham Ke Rangon Mein Ranga
گھریلو باغ لگائیے
Gharelu Bagh Lagaiye
Peperomia سایہ دار پودا
Peperomia Saya Dar Poda
گھر رہے ہرا بھرا سرسبز و شاداب
Ghar Rahe Hara Bhara Sarsabz O Shadab
بات ہو جائے ہار سنگھار کی
Baat Ho Jaye Haar Singhar Ki
باغبانی کے حیرت انگیز فوائد
Baghbani Ke Hairat Angez Fawaid
Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Saaye Ka Poda Jade Lagaiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
Child CareBeauty
MakeupHairsBaalon Ki BleachingChehraJildJild Ki BleachingKhoobsoorti Kay Naye AndazDulhan Ka MakeupMassageShampooWarzishNails
VideosIslam Aur AuratGharelu TotkayArticles100 Naamwar KhawateenKhanwada E RasoolQaroon E AulaaAzeem MaainAzeem BeevianFun O AdabQayadat O SayadatFlaah E Aama O KhasKhailRang O AahangBadnaseeb Khawateen
Ghar Ki AaraishRehnuma E KhareedariIbtedai Tibbi ImdadBaghbaniMarried LifeMehndi Ky Designs