Ghar Rahe Hara Bhara Sarsabz O Shadab - Article No. 3099

Ghar Rahe Hara Bhara Sarsabz O Shadab

گھر رہے ہرا بھرا سرسبز و شاداب - تحریر نمبر 3099

خوابوں جیسا گھر آنگن

جمعرات 23 مارچ 2023

جڑی بوٹیوں کی بوائی
یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ کیونکہ ہمیں چند ایک جڑی بوٹیوں کی تقریباً روزانہ ہی ضرورت رہتی ہے۔یہ پودینہ،ہرا دھنیا،تلسی،روزمیری،اوریگانو اور میتھی کچھ بھی ہو سکتی ہیں جو گھروں کو پُرکشش بھی بناتی ہیں اور بوقتِ ضرورت کام آتی ہیں۔
کھڑکی میں باغیچہ
بعض پودے دھوپ میں رکھے جا سکتے ہیں مثلاً ایلوویرا اور ناگ پھنی (Cactus) یہ اپنے موٹے ڈنٹھلوں کی وجہ سے موسم کی سختی باآسانی جھیل سکتے ہیں۔
بشرطیکہ آپ کی کھڑکی کا رخ جنوب،جنوب مشرق یا مغرب کی جانب ہو جہاں سے دن بھر مناسب دھوپ اور پھر سایہ پودوں کو ملتا رہے۔
عمودی زاویے کے باغیچے
اگر کیاریوں میں جگہ نہ رہے تو اوپری دیوار سے فرش کے رخ تک ہریالی کی بیلیں سجائی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

خاص کر چھوٹے گھروں میں عمودی زاویوں کی باغبانی بہت جاذب معلوم ہوتی ہے۔اگر دیوار پر کوئی دھبہ یا نقص ہو تو یہ آرائش اسے چھپا لیتی ہے۔

اگر برآمدے میں جگہ ہو یا کسی کمرے کی چھت سے لٹکتی ہوئی سوسن کی بیل (اگر پاکستان میں یہ امریکی بیل دستیاب نہ ہو تو منی پلانٹ کی سادہ یا رنگدار دھاریوں والی بیل لگائی جا سکتی ہے)۔
کنٹینر گارڈن
دلکش ٹوکریاں،اچھوتے ڈیزائن کے خمدار گملے اور آرائشی نقطہ نظر سے آراستہ کئے جانے والے لکڑی یا مٹی کے کنٹینر ہزارہا شکلوں میں دستیاب ہو جاتے ہیں۔
یہ گھر کے بیرونی حصوں کی جمالیاتی تزئین میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہیں۔
باتھ روم میں باغبانی
اپنے مالی سے مشورہ کر لیجئے کہ نمی میں کس قسم کے پودے صحیح طور پر پروان چڑھ سکتے ہیں۔مثلاً افریقین وائلٹس ایسے پودے بہت دنوں تک بغیر پانی کے زندہ رہ سکتے ہیں۔یہ حشرات کو بڑھنے پھولنے سے روکتے اور واش روم کی نم آلود یا تنگی میں بھی کشادگی اور جاذبیت کا احساس دوچند کرتے ہیں۔
یہ اندرونِ خانہ پودے کا خاتمہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
تحفظ سے متعلق اداروں نے جہاں قالینوں،رنگ و روغن کے کیمیائی اثرات اور جراثیم کش ادویات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات اور صحت کے مسائل کی جانب نشاندہی کی ہے وہیں چھوٹے چھوٹے پودوں کو اس بیکٹیریا سے نبرد آزما طاقت سے تشبیہہ بھی دی ہے۔آج ہی قریبی نرسری کا چکر لگا آئیے اور مالی سے پیشہ ورانہ بنیادوں پر چند ایک سے مشورے کر لیجئے کہ ہمارے گھر کے لئے کون سا پودا کہاں مناسب رہے گا اور پھر اپنا گھر آنگن سجا لیں ہریالی سے جس کا ہر راستہ آپ کے خوابوں سے جڑا ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Ghar Rahe Hara Bhara Sarsabz O Shadab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.