Green Wall - Mahool Dost Baghbani Ka Behtar Tasawar - Article No. 2436

Green Wall - Mahool Dost Baghbani Ka Behtar Tasawar

گرین وال،ماحول دوست باغبانی کا بہتر تصور - تحریر نمبر 2436

یہ عمودی باغبانی کی ایک موثر تکنیک بھی ہے

منگل 6 اکتوبر 2020

کچھ عرصہ پہلے جب میں نے فلیٹ میں رہائش اختیار کی تو اپنے اندر بے چینی محسوس کی،جگہ کی کمیابی کے ساتھ ساتھ باغبانی کی خواہش کو ترک کرنا کٹھن لگنے لگا ۔چھوٹے چھوٹے گملوں میں کتنے پودے رکھے جا سکتے تھے ۔اتفاق سے زیریں منزل کے فلیٹ کے سامنے سے گزر ہوا اور وہاں عمودی باغبانی اور گرین وال دیکھ کر دل بھی خوش ہوا اور اپنے اندر اس اچھوتے تصور کو اپنانے کی جستجو بھی ہوئی آج اسی مضمون میں ایسے ہی نکات پر معلومات دی جا رہی ہے ۔

عمودی یا Vertical Gardeningکا ٹرینڈ نیا نہیں مگر عموماً لوگ اس میں دلچسپی نہیں لیتے تھے ۔یہ ایسی تکنیک ہے جس میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عمودی پینلز پر پودے اگائے جاتے ہیں ۔اس طرح دیوار کے سہارے سے ہریالی آنکھوں کو تازہ دم کر دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

گھروں کے اندر باغبانی کے تصور کو صرف مختلف کمروں یا گیلری میں پودے رکھنے سے تعبیر کیا جانا درست نہیں ہو گا کیونکہ اب یہ عمودی باغبانی تو برآمدے میں بھی کی جا سکتی ہے ۔

یہ کنٹینر گارڈننگ کا بھی متبادل تصور ہے ۔
Living Green Wall
عمودی باغبانی کو اس نام سے بھی پکارا جاتا ہے ۔اس انداز سے پودے اگانے کے لئے کم از کم 60فٹ چوڑی دیوار کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ دیوار آپ کے اپارٹمنٹس کی لابی کی بھی ہو سکتی ہے اور ہوٹل کی لابی بھی ہو سکتی ہے ۔ مجموعی طور پر باغبانی صحت کے لئے مفید اور آلودگی سے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہے ۔
اگر آپ اپنے فلیٹ کے صدر دروازے کے قریب حیرت انگیز تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو اس تصور کو اپنا کر گھر میں ہوا کی آمد ورفت بھی بہتر بنا سکتے ہیں ۔
عمودی باغبانی کے مخصوص پودے
باغبانی کے اس رجحان میں مختلف قسم کے پودوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے مثال کے طور پر فرنFern(بڑے پتوں والا پودا) Calathea،مختلف بیلیں مثلاً کلائمنگ فگ اور پائیلیا وغیرہ ۔
گھروں اور دفاتر میں نقصان دہ کیمیائی مادے مثلاً Formaldehyde اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے محفوظ رہنے کے لئے اس طور کی باغبانی صحت مند رجحان ہو سکتا ہے ۔آپ چاہیں تو انگور کی بیل بھی لگا سکتی ہیں ۔ سبز خوردنی پھلیوں اور لوکی کی بیل بھی لگائی جا سکتی ہے ۔گھروں اور ماحول کو درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی یہ اچھا تصور ہے ۔
ان پودوں کی دیکھ بھال کیسے کی جائے؟
عام طور پر عمودی رخ باغبانی کے لئے پودوں کی دیکھ بھال ٹرے یا پینل سسٹم کے تحت کی جاتی ہے ۔
پینل سسٹم پودوں کو عمودی طور پر لمبے عرصے تک قائم رہنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ باغیچہ چھوٹا ہویا بڑا اس میں دیوار کے سہارے باغبانی کے لئے جگہ مخصوص کرنی چاہئے تاکہ گھر کے بیرونی حصے میں اردگرد کی ہوا کو ٹھنڈا کیا جاسکے ۔یہاں ہمیں کھڑے ہو کر کام کرنے کا موقع ملتا ہے ۔اس طرح جوڑوں کے درد میں مبتلا خواتین وحضرات باغبانی کو بوجھل تصور نہیں کرتے ۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Green Wall - Mahool Dost Baghbani Ka Behtar Tasawar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.