Phaldar Pode - Article No. 2622

Phaldar Pode

پھلدار پودے - تحریر نمبر 2622

اب گملوں میں لگائیں

پیر 21 جون 2021

زینب مغل
گرمیوں کے دنوں میں باغبانی کا شوق رکھنے والوں کو اپنے پودوں کی بہت زیادہ فکر ہوتی ہے۔خاص طور پر ایسے پودے جو گملوں میں لگائے گئے ہوں،کیونکہ کچھ لوگوں نے صرف پھولوں کے ہی نہیں پھلدار درختوں کے پودے بھی گملوں میں لگائے ہوتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ پھلدار درخت ایسے پودے بھی ہوتے ہیں جو کہ مختصر تناز رکھتے ہیں اور زیادہ پھل دیتے ہیں،ایسے پھلدار پودے گملوں میں اُگائے جا سکتے ہیں اور اچھی خاصی رقم کمائی جا سکتی ہے،چونکہ یہ کم جگہ گھیرتے ہیں اس لئے مکانوں کی چھت پر بھی گملوں میں یہ پودے لگائے جا سکتے ہیں۔

درج ذیل چند اصول اپنا کر آپ ایک پاٹ یا گملے میں یہ پودے لگا سکتے ہیں۔لیکن یہ بھی ہے کہ تمام پھلدار پودے گملوں میں نہیں اُگائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے پھلدار پودے جو کہ گملوں میں اُگائے جا سکتے ہیں ان کی معلومات کا ہونا ضروری ہے۔یہ احتیاط ضرور رکھیں کہ سخت گرم موسم میں پودے کو کافی پانی کی ضرورت ہوتی ہے،اس لئے گملے کا دہانہ مٹی سے اتنا خالی رکھیں کہ اس میں پانی کی اچھی مقدار آسکے۔

رس بھرے سیب،چمکتی اور رنگ دار جلد کے آڑو اور سنہری خوبانی کیلئے آپ کو ایک بڑے گملے کی ضرورت ہو گی۔جو پھلدار پودے گملوں میں اُگائے جا سکتے ہیں وہ یہ ہیں۔
چیری
چیریاں بہت میٹھی اور ذائقے دار ہوتی ہیں۔یہ میٹھی چیریاں گملے میں پروان چڑھا کر حاصل کی جا سکتی ہیں۔انہیں کھلی جگہ پر سورج کی روشنی میں رکھا جائے۔اگر آپ کے پاس جگہ کم ہے اور آپ پھلدار درخت اُگانا چاہتے ہیں تو سنڈریلا یا سلویا ایسے پودے ہیں جو کہ خود بخود اُگ جاتے ہیں۔
اس کے لئے آپ کو صرف ایک پودا لگانا ہے باقی اور پودے خود بخودزمین میں نکل آئیں گے۔چیری کے پودے کو ہفتہ میں ایک دن پانی دینا ضروری ہوتا ہے۔غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ بھی کرتے رہیں لیکن اس بات کا خیال رہے کہ پھلدار شاخ نہ کٹنے پائے۔
ناشپاتی
ناشپاتی ان پھلوں میں سے ایک پھلدار پودا ہے جو کہ گملوں میں اچھے پھل دیتے ہیں۔
لیکن آپ کو ایسے پودے کا انتخاب کرنا ہے جو کہ برتن میں اُگنے کی اچھی صلاحیت رکھتا ہو۔جڑوں والا پودا جو کہ پودے کے سائز کی نشاندہی کرتا ہے وہ عموماً تجویز کیا جاتا ہے۔ناشپاتی کو نکاسی آب کی خاص ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے جب یہ پودا گملے میں اُگائیں تو اس بات کا خیال رہے کہ دو یا تین گملوں کا مجموعہ رہے۔
سیب
پکا ہوا سیب پودے سے توڑنا زندگی کا ایک خوشگوار لمحہ ہوتا ہے۔
اس کے لئے مناسب جسامت کا پودا درکار ہو گا نہ بہت بڑا نہ بہت چھوٹا،اس کے لئے آپ کو ”جان انز نمبر 3“ کھاد والا گملا درکار ہو گا جس کا سائز کم از کم 20 انچ لمبا اور 16 انچ چوڑا ہو۔بڑا گملا اچھا رہے گا۔اچھے گملوں کی اقسام میں ڈسکوری،فالسٹاف،فیسٹا،کڈز اورنج ریڈ اور سن سیٹ شامل ہیں۔جڑوں والے سیب کے پودے خریدنا آسان اور اُگنے میں اچھا رہتے ہیں۔
یہ خزاں کے موسم کے اختتام اور بہار کے موسم کے آغاز میں مل جاتے ہیں۔جڑوں والے پودے جتنی جلدی ہو گملے میں اُگا دیئے جائیں تاکہ وہ مرجھائیں نہیں۔مٹی کو نمی آلود کریں،موسم گرما میں مسلسل پانی دیتے رہیں اور اوپر دی گئی دیگر ہدایات پر عمل کریں۔آپ کو ایک اچھا پھلدار سیب کا پودا حاصل ہو جائے گا۔
آڑو
آڑو کے شگوفے بہت دلفریب اور نظروں کو بھلے لگتے ہیں۔
سمال گارڈننگ میں آڑو کی بہت سی اقسام ہوتی ہیں۔اگرچہ اس کا پودا چھوٹا ہوتا ہے لیکن پھل مکمل سائز کے آتے ہیں۔یوں کہا جا سکتا ہے کہ پھل پودے پر بھرپور لدے ہوتے ہیں۔ٹھنڈے علاقوں جیسے انگلینڈ میں آڑو کے پودوں کو دسمبر میں اندر کر دیا جائے تاکہ شدید سردی سے بچایا جا سکے۔اسے شدید گرمی سے بھی بچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ فروری کے مہینے کے بعد اس کی شاخوں پر شگوفے آجاتے ہیں۔
تاہم یہ پودے کی اقسام پر بھی منحصر ہوتا ہے۔اگر وہ اچھی قسم کا ہے تو زیادہ شگوفے اور شاخیں آئیں گی۔جب گملا آپ کو خشک لگنے لگے تو فوراً پانی دیں۔اگر یہ خشکی پانچ سینٹی میٹر گہرائی تک ہو تو پانی دینا ضروری ہے۔ اس کو ہر روز چیک کرتے رہیں۔ٹماٹر فیڈ سے بھی پودے کو خوراک فراہم کرتے رہیں۔اگر آپ کے باغ میں آڑو کا صرف ایک پودا ہے تو اس کو پولن کرنے کے لئے ایک دوسرے پودے کی ضرورت ہو گی جو چاہے ایک میل کے اندر ہو۔

تازہ انجیر
اگر آپ گرم علاقے میں رہتے ہیں تو وہاں انجیر کے پودے کی بہت سی اقسام مل جائیں گی جو کہ گملے میں لگانے کیلئے سود مند ہوں گی۔ ٹھنڈے علاقوں جیسے انگلینڈ یا شمالی علاقہ جات تو وہاں کیلئے جس قسم کے پودے کی ضرورت ہو گی وہ ”براؤن ٹرکی سٹینڈرڈ“ انجیر کا پودا ہونا چاہیے۔یہ ٹھنڈے علاقوں کیلئے سازگار ہوتا ہے۔

مالٹا اور لیموں
یہ ترش اور پودے بھی گھر کے لان یا چھت پر گملوں میں لگائے جا سکتے ہیں۔لیموں کے پودے کا پتلا تنا ہوتا ہے لیکن یہ ایک بھرپور پھلدار پودا بن جاتا ہے ۔اس کی شاخوں پر بے شمار لیموں کے پھل آجاتے ہیں۔ٹھنڈے علاقوں میں جہاں زیادہ تر گرمی ہوتی ہے وہاں تو لیموں کو گملوں میں اُگانا ایک بہترین چوائس ہوتی ہے۔
سخت گرمیوں میں ان پودوں کو سایہ بھی فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے۔
خوبانی
خوبانی ایک نازک مزاج پودا ہوتا ہے،اس لئے اسے زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔بہترین پھل حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ ایسے پودے کا انتخاب کریں جس پر ”پیشیو ورائٹی“ کا لیبل لگا ہو۔یہ بھی ایک خودرو پودا ہوتا ہے اس لئے اسے جلد گملے میں گاڑھ دیں تاہم گملے کی چوڑائی بیس انچ ہونی چاہیے۔اس کے شگوفوں پر کیڑے حملہ کر سکتے ہیں،اس لئے کسی ماہر زراعت یا ہارٹی کلچر والے سے ہدایات لے لیں۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Phaldar Pode" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.