Qudrat Hamein Baaghaat Mein Bulati Hai - Article No. 2722

Qudrat Hamein Baaghaat Mein Bulati Hai

قدرت ہمیں باغات میں بلاتی ہے - تحریر نمبر 2722

باغبانی پلانٹ تھراپی کا موٴثر ذریعہ

ہفتہ 30 اکتوبر 2021

گھروں میں ہریالی کا ہونا نیک شگون ہوتا ہے۔قدرت پھولوں،پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں میں جو حکمت رکھی ہے کاش انسان اسے سمجھ سکے۔
قدرت کی یہ صناعی دیکھنے کے لئے آپ کا دل مچلنے لگتا ہے کیونکہ انسان کا جمالیاتی ذوق اسے گھروں کے اندر،باہر اور جہاں جگہ میسر آئے وہ ہریالی دیکھنا اور پھول پودے لگانے کی ترغیب دیتا ہے۔

ذہنی صحت کے لئے بطور علاج پودوں کے استعمال کے کئی طریقے ہیں۔آپ مریض کے گھر میں اس کے پسندیدہ پھولوں کا گلدستہ لے جائیں یا اس کے کمرے کے قریب کوئی گملہ رکھ دیں اس کے مزاج میں بہتری اور صحت کے ایسے مسائل جن کا تعلق نفسیاتی ہو،ان میں بہتری آنے لگتی ہے۔طبی سائنس میں ایسے شواہد بھی ملتے ہیں جن میں لوگ شدید مایوسی اور افسردگی کو کم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

جو لوگ باقاعدہ باغبانی کرتے ہیں وہ فطری ماحول سے مربوط ہونے کی وجہ سے بہت کم بیمار پڑتے ہیں۔
پلانٹ تھراپی․․․باغبانی کا مثبت نکتہ
امریکی ہارٹیکلچر تھراپی ایسوسی ایشن اس قسم کی تھراپی کی تعریف کچھ یوں کرتی ہے۔علاج معالجے کے مخصوص اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کسی فرد کا تربیت یافتہ تھراپسٹ کے ذریعہ باغبانی جیسی مثبت سرگرمی میں مشتمل ہونا۔

باغبانی جیسی مثبت سرگرمی میں مشغول ہونا“بطور علاج پودوں کا استعمال
مزاج بہتر بنانے اور مایوسی کو دور کرنے کے لئے ایزنشیل آئلز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ہم اس جریدے میں متعدد بار ایزنشیل آئلز پر علیحدہ مضامین لکھتے رہے ہیں۔یہ بے حد مفید آئلز ہوتے ہیں ان کے اثرات سے ذہنی صلاحیتیں بیدار رہتی ہیں۔چین،جاپان،انڈونیشیا،سری لنکا،بھارت اور پاکستان میں بھی بیوٹی مصنوعات اور بیماریوں میں ان آئلز کو شامل کیا جاتا ہے۔

اروما تھراپی میں نامیاتی مرکبات کے باعث ہماری ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔یہ نامیاتی مرکبات ایزنشیل آئلز ہوتے ہیں اور یہ پودوں کے مختلف حصوں مثلاً بیجوں،جڑوں،پتوں اور پھولوں سے تیار کئے جاتے ہیں۔مختلف اقسام کے یہ تیل ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔بے خوابی،ہائی بلڈ پریشر،نیند کی کمی اور مختلف انفیکشنز وغیرہ کے علاقے میں معاونت کرتے ہیں۔
ان ایزنشیل آئلز میں جیسمین (گل یاسمین سے کشیدہ کیا ہوا) صندل کی لکڑی،گل بانو،گل ششمع دانی،گلاب،بیخ حسن،بگوگوشہ اور لیونڈر مقبول بھی ہیں اور صدیوں کے آزمودہ بھی۔طبی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ ذہنی صحت اور طرزغا کا بھی آپس میں گہرا تعلق ہے۔ معیاری اور متوازن غذا کھانے والے افراد ڈپریشن کا کم ہی شکار ہوتے ہیں۔لہٰذا جب بھی جو کچھ بھی کھائیں تازہ سبزیاں اور پھل بھی خوراک کا حصہ بنائیں۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Qudrat Hamein Baaghaat Mein Bulati Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.