Tarz E Baghbani Badal Lein - Article No. 2842

Tarz E Baghbani Badal Lein

طرزِ باغبانی بدل لیں - تحریر نمبر 2842

اپنی بالکونی میں منی ایچر باغ لگا لیں

جمعرات 31 مارچ 2022

سبزہ اور ہریالی کسے پسند نہیں۔دنیا میں ہزاروں افراد اپنے اردگرد کے ماحول میں ہریالی دیکھنا چاہتے ہیں مگر چھوٹے گھروں اور محدود وسائل کی وجہ سے وسیع تر پیمانے پر باغبانی کا شوق پورا نہیں کر پاتے۔یہ ضروری نہیں کہ آپ کو بڑا سا لان کے نیچے ہی آپ باغبانی کا شوق پورا کریں۔آج اس تحریر میں ہم آپ کو منی ایچر دنیا میں لئے چلتے ہیں۔اب جگہ کی کمی کا احساس بھی نہ کریں بلکہ گہرے Pots میں لینڈ اسکیپ تخلیق کر لیجئے۔
یہ اپنی نوعیت کا بے حد دلچسپ اور انوکھا انداز باغبانی ہے۔
Pots کی گہرائی وہی جمانے والے مٹی کے Pots سے قدرے بڑی ہو تو اچھا ہے۔اس طرز باغبانی میں آپ کو Cacti اور دوسرے چھوٹے پودے درکار ہوں گے۔بہتر ہے اس مقصد کے لئے پلاسٹک کے مٹیریل کو استعمال نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

مٹی کے گملے میں قدرتی نمی برقرار رہتی ہے۔اس برتن میں سوراخ کا ہونا بنیادی اہمیت رکھتا ہے مٹی کے گملے سورج کی روشنی اور تیز دھوپ میں پودوں،جڑی بوٹیوں اور کھاد کو نقصان نہیں پہنچاتے جبکہ پلاسٹک انہیں اپنی حدت سے تباہ کر سکتا ہے۔


کھاد کا انتخاب اور آرائشی نقطہ نظر
اس لینڈ اسکیپ طرز باغبانی کے لئے آپ دریائی ریت اور ریگولر کھاد کو باہم ملا کر استعمال کر سکتے ہیں۔مٹی میں جتنے Lumps ہوں وہ سب صاف کر لئے جائیں کیمیکل فرٹیلائزرز اس میں استعمال نہ کئے جائیں تو بہتر ہے۔اگر 25 فیصد دریائی ریت موجود ہو تو اس میں 75 فیصد نامیاتی کھاد ملا لی جائے۔
پہلی بار تجربے کار باغبان سے کھاد بنوا لیجئے۔مٹی کی تیاری کے لئے پھل مٹی 3/4،گوبر کھاد 1/4 لکڑی یا پتوں کی راکھ اور انڈے کے چھلکے ملا لیں۔اسی سے چھوٹی چھوٹی جھاڑی نما بیلیں،پودے،پتھر،ٹائلوں کے تراشے،Driftwood،پلاسٹر آف پیرس کے بنے ہوئے پرندوں کے ماڈلز اور سیپیاں بھی سجا سکتے ہیں۔مثال کے طور پر آپ مچھلی گھروں میں مختلف رنگوں کے بڑے اور چھوٹے چھوٹے پتھر اور سیپیاں سجاتے ہیں اسی طرح ان گملوں کو بھی آراستہ کرتا ہے۔
آپ چاہیں تو چھوٹے چھوٹے کھلونے اور مجسمے بھی ان گملوں میں بطور آرائش استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک خیال ضرور رہے کہ پلاسٹک کے کھلونے یا مجسمے وغیرہ دھوپ والی جگہ پر نہ رکھے جائیں۔کراچی اور جن شہروں میں زیادہ حدت ہوئی ہے وہاں پلاسٹک کے ذرات کھاد میں تحلیل ہو کر پودوں کو خراب کر دیتی ہے۔اپنی تخلیقی کاوش کو بالکنی اور برآمدے کی دلکشی کا ایک خوبصورت تاثر بنا لیں۔ایسا تاثر جس سے آپ کو بھی تشفی ہو،گھر میں تازہ ہوا اور آکسیجن بھی داخل ہوتی رہے۔منی ایچر مصوری کی بھولی بسری تخلیق نہیں آپ اب بھی اپنے گھروں کو اس طرز باغبانی سے خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Tarz E Baghbani Badal Lein" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.