Totkay - Article No. 3257

Totkay

ٹوٹکے - تحریر نمبر 3257

گھریلو پریشانیوں کا بہت ہی آسان سا حل

ہفتہ 23 مارچ 2024

چیونٹیاں اور کیڑے مکوڑے بھگانے کیلئے
جہاں‘جہاں چیونٹیاں آتی ہوں وہاں چٹکی سے ہلدی اور نمک چھڑک دیں۔پونچھے کے پانی میں تھوڑا سا مٹی کا تیل اور تھوڑا سا ڈیزل ملائیں اور اس سے اچھی طرح سے پوری زمین پر پونچھا لگا لیں۔کھولتے ہوئے پانی میں کپڑے دھونے کا پیلا صابن کاٹ کر ڈالیں‘جب وہ پگھل جائے تو جہاں جہاں کیڑے مکوڑے ہیں وہاں‘وہاں‘باورچی خانے اور غسل خانوں کی نالیوں کی موریوں میں ڈال دیں۔
اس عمل سے کاکروچوں تک کے انڈے مر جائیں گے اور کیڑے مکوڑے دوبارہ پیدا نہیں ہوں گے۔
جھٹ پٹ چٹنی بنائے کھانا مزیدار
ہلکا پھلکا کھانا بھی اس وقت بہت اچھا لگتا ہے جب اس کے ساتھ مزے دار چٹنی ہو۔ایک جھٹ پٹ تیار ہو جانے والی مزیدار چٹنی کی ترکیب حاضر ہے۔

(جاری ہے)

آدھا کلو املی کو تیز گرم پانی میں بھگو کر گاڑھا گودا نکال لیں۔

اس میں 6 کھانے کے چمچے پسی ہوئی سونٹھ‘2 کھانے کے چمچے بھنا اور پسا ہوا سفید زیرہ‘ایک کھانے کا چمچہ کٹی ہوئی لال مرچ‘اور ایک بڑا چمچہ گڑ ملا کر پکائیں۔گڑ پگھل جائے تو چولہا بند کریں۔اس میں تھوڑا سا کالا نمک ملا کر بوتل میں محفوظ کر لیں۔
اُجلے اور چمکدار کپڑوں کیلئے
سفید کپڑوں کو اُجلا کرنا ہو تو ایک بالٹی پانی میں تھوڑا سا بورک پاؤڈر اور 2 قطرے سفید سرکہ ملائیں۔
اس میں کپڑے بھگو کر تھوڑی دیر کیلئے چھوڑ دیں‘پھر معمول کے مطابق کپڑے کو دھوئیں اور اُلٹا کر کے دھوپ میں سکھا دیں۔بورک پاؤڈر سے رنگین کپڑوں کے رنگ بھی نکھرے ہوئے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ کپڑوں کو کبھی بھی سیدھا کر کے نہ سکھائیں بلکہ انہیں الٹا کر کے سوکھنے دیں اس سے کپڑوں کی عمر طویل ہو جاتی ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.