Totkay - Article No. 3247

Totkay

ٹوٹکے - تحریر نمبر 3247

چھوٹے موٹے مسائل کے بہت ہی آسان سے حل

بدھ 21 فروری 2024

بچوں کو سردی سے بچائیں
موسم ٹھنڈا ہو تو سب سے پہلے بچوں کو اپنے شکنجے میں جکڑتا ہے۔یہ معصوم سے پھول موسم کے تھپیڑوں کو سہہ نہیں پاتے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے سرسوں کے تیل میں لہسن‘اجوائن‘زعفران اور ہلدی ملا کر جلائیں۔اس تیل کی سینے پر مالش کریں‘سینہ بالکل کھل جائے گا۔

ادرک کی چائے
کھانسی‘نزلہ‘زکام اور بخار ٹھنڈے موسم کی دین سمجھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر اس موسم میں ادرک کا قہوہ پیتے رہیں تو ان امراض سے کسی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ایک پیالی پانی میں ایک ڈنڈی دار چینی‘ایک چٹکی اجوائن اور تھوڑی سی ادرک ملا کر اس کا قہوہ بنائیں‘اسے چھانیں اور پودینہ اور شہد ملا کر پی لیں۔
چاول جل گئے ہیں؟
بعض اوقات بے دھیانی سے میں چاول تہہ میں لگ جاتے ہیں۔اگر ایسا کبھی آپ کے ساتھ بھی ہو گیا ہو تو فکر نہ کریں۔چاولوں کے اوپر تین یا چار ڈبل روٹی کے سلائس رکھیں‘اس کے اوپر دودھ چھڑکیں اور دم پر رکھ دیں۔پیش کرنے سے قبل سلائس نکال دیں‘جلے ہوئے کی بدبو سلائسوں کے ساتھ ہی چلی جائے گی۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.