Namak Hai Aap Ka Khadim - Article No. 3217

Namak Hai Aap Ka Khadim

نمک ہے آپ کا خادم - تحریر نمبر 3217

نمک گھر بھر کی صفائی کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے

منگل 28 نومبر 2023

نمک گھر بھر کی صفائی کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے۔اگر غسل خانے یا کچن کے ڈرین پائپ بند ہو گئے ہوں تو ایک کپ نمک میں بیکنگ سوڈا اور نصف کپ سرکہ ڈال کر یہ مرکب نالی میں ڈال دیں 10 منٹ بعد آپ کی شکایت رفع ہو جائے گی۔
پوچے کا مسلسل استعمال اسے گندا کر دیتا ہے۔ایک بالٹی میں 4 کپ نمک اور ایک لیٹر گرم پانی ڈال کر یہ پوچھا رات بھر کے لئے اس میں ڈال دیں۔
صبح صاف ملے گا۔
چیونٹیوں سے بچاؤ کے لئے ان کے راستے میں تھوڑا سا نمک چھڑک دیں۔چیونٹیاں بھاگ جائیں گی۔
شیشے کے دروازوں اور کھڑکیوں کو صاف کرنا آسان نہیں۔انہیں چمکانے کے لئے ان پر سرکہ چھڑکیں اور اسے خشک ہونے دیں پھر بیکنگ سوڈا اور نمک ہم وزن لے کر شیشوں پر پھیلا کر لگا دیں۔نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

(جاری ہے)

شیشے کی چمک آپ کو مسحور کر دے گی۔


اپنے نئے جھاڑو کو نمک ملے گرم پانی میں 30 منٹ کے لئے بھگو دیں استعمال سے قبل اچھی طرح خشک کر لیں۔جھاڑو زیادہ عرصے تک چلے گا۔
پلاسٹک یا شیشے کے کنٹینرز کو چمکانے کے لئے ایک کھانے کا چمچہ نمک کنٹینر کے اندر ڈال دیں۔چند منٹ بعد دھو لیں صاف ہو جائیں گے۔
کچن کے سنک کی صفائی اور دھبے مٹانے کے لئے نمک بے مثال ہے۔ٹرنپٹائن اور نمک ملا کر سنک پر 20 منٹ کے لئے مل دیں پھر دھو لیں سنک صاف ہو جائے گا۔

موم بتی پگھل کر بہت بری لگتی ہے۔استعمال سے قبل موم بتیوں کو نمک ملے پانی میں چند منٹوں کے لئے بھگو دیں۔خشک ہونے پر استعمال کریں۔
چولہے پر دودھ اور سالن کا دھبہ بہت برا لگتا ہے نمک اور گرم پانی ملا کر کچھ منٹوں کے لئے دھبوں پر لگا کر چھوڑ دیں پھر صاف کر لیں۔دھبے غائب ہو جائیں گے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Namak Hai Aap Ka Khadim" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.