Ghar Mein Banaye Apna Spa - Article No. 3131

Ghar Mein Banaye Apna Spa

گھر میں بنائیں اپنا Spa - تحریر نمبر 3131

چند ایزینشل آئلز اور گھریلو چٹکلے ہی بیسٹ ہیں

بدھ 10 مئی 2023

اسپا ٹریٹمنٹ کوئی نئی ٹریٹمنٹ نہیں ہے،بہت سے لوگوں نے اس کے ذریعے فوائد حاصل کئے ہیں کیونکہ یہ ہمیں Relax کرتا ہے۔آپ کو کسی پارلر میں جانے کی ضرورت نہیں آپ گھر کے واش روم یا کسی کمرے میں بھی یہ کام کر سکتی ہیں تاہم واش روم زیادہ موزوں جگہ ہے کیونکہ یہاں اپنے کلینزر،موئسچرائزر،باتھ آئل یا Bubble Bath Acsno Waiters،فیس ماسک اور نرم اسکربنگ برش رکھ سکتی ہیں۔

سب سے پہلے چہرہ اور گردن فیس واش سے دھو لیں۔اس کے بعد بدن پر Exfoliate کریں۔اگر آپ بازار میں دستیاب کسی پراڈکٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہتیں تو گھر پر ایک کپ کارن فلور میں دو کھانے کے چمچ پیٹرولیم جیلی اور ایک لیموں کا جوس ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس سے جسم کو رگڑیں۔جسم کے جو اعضاء کھلے رہتے ہیں وہ سورج کی تپش اور دھوپ کی وجہ سے سیاہ پڑ سکتے ہیں اس لئے ہاتھوں،بازوؤں،پیروں،گردن وغیرہ پر زیادہ دیر تک اسکربنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


لیموں کبھی زیادہ مقدار میں شامل نہ کریں کیونکہ یہ جسم پر خراشیں لا سکتا ہے جبکہ پیٹرولیم جیلی اور کارن فلور سے یہ خراشیں جاتی رہیں گی اور جلد نرم و ملائم ہو گی۔
اس پیسٹ کو بالوں کے سروں پر لگائیے یا جڑوں میں ہلکے ہاتھوں سے مساج کیجئے اور پھر Mild شیمپو سے سر دھو لیں۔
اسپا ٹریٹمنٹ کی ابتداء کے لئے
اپنے ٹب یا بالٹی کے پانی میں باتھ آئل یا بیل باتھ ملا لیں اور پون پیالی خشک دودھ ملا لیں یہ دودھ بغیر چکنائی کے ہو تو زیادہ بہتر ہے۔
آپ موتیا،تلسی،چنبیلی،گلاب کی چند پتیاں یا کوئی ایک خوشبودار جڑی بوٹی کو کپڑے میں باندھ کر نیم گرم پانی میں ڈال دیں۔یا پوٹلی میں خوشبو دار جڑی بوٹی کو باندھ کے نل کے نیچے اس طرح لٹکائیے کہ اس پر نل کھلتے ہی خوشبو پھیلنے لگے۔کسی ایک ایزنیشل آئل کے ساتھ بھی سکون بخش غسل کیا جا سکتا ہے۔
فیس ماسک
بلینڈر میں ایک انڈے کی سفیدی اور دو چائے کے چمچ زیتون کا تیل ملا کر بلینڈ کر لیں اس پیسٹ کو کلینزنگ کے بعد چہرے اور گردن پر لگا لینے سے جلد نکھرتی بھی ہے اور دھوپ کی تمازت سے پہنچنے والا نقصان بھی دور ہوتا ہے۔

بالوں کی کنڈیشننگ کے لئے چند تجاویز
دو انڈوں کی زردیوں کو 2 کھانے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر اس محلول کو خشک بالوں پر لگانے سے بالوں کو حدت بھی پہنچتی ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے بالوں کو پلاسٹک ریپ میں لپیٹ لیں اور 20 منٹ کے بعد بال کھول دیں اور دھو لیں۔
باڈی کا مساج پُرسکون غسل کا ذریعہ
سوزش زدہ دھوپ سے بچاؤ کے لئے آپ نے اسپا ٹریٹمنٹ سے فائدہ حاصل کیا مگر باڈی مساج کے بغیر آپ کا ہدف ادھورا رہے گا۔
ایک انڈے کی سفیدی اور چائے کے چمچ کے برابر شہد کا پیسٹ بنا کر بائیں ہاتھ سے مساج شروع کریں۔یعنی بایاں ہاتھ دائیں شانے پر لے آئیں اور شانے کے اوپری حصے پر یہ پیسٹ لگائیں اور مسلز کو دبائیں۔3-4 سیکنڈ کے بعد اسے چھوڑ دیں۔دوسرے شانے کا بھی اس طرح مساج کریں اور پھر دھیرے دھیرے اپنے بازوؤں پر پیسٹ لگائیں پھر یہی مساج اپنے ٹخنے سے شروع کریں اور پنڈلیوں سے ہوتی ہوئی رانوں تک چلی جائیں۔جب آپ یہ تمام کام مکمل کر لیں تو گرد و غبار دور کرنے کے لئے نیم گرم پانی سے غسل لے لیں۔15 منٹ تک کنڈیشننگ کا یہ عمل برقرار رہے گا۔اس غسل کے بعد آپ کو چہرے کے لئے فوری طور پر کسی کلینرز یا اسکربنگ کی ضرورت نہیں۔آپ چاہیں تو موئسچرائزر کا استعمال کر سکتی ہیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Ghar Mein Banaye Apna Spa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.