Kis Cheez Ko Kab Tak Istemal Karna Chahiye - Article No. 3154

Kis Cheez Ko Kab Tak Istemal Karna Chahiye

کس چیز کو کب تک استعمال کرنا چاہیے - تحریر نمبر 3154

اگر ان کو طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو وہ چیزیں ہمارے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں

پیر 12 جون 2023

زینب غفار
عام طور پر ہم روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کو بہت معمولی سمجھتے ہیں لیکن اگر ان کو طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو وہ چیزیں ہمارے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔بعض اوقات ہمارے گھر،باورچی خانے یا الماری میں ایسی اشیاء موجود ہوتی ہیں جو ہم روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں لیکن ہمیں ان کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ کے بارے میں خیال نہیں رہتا۔
ایک حالیہ تحقیق میں اس معاملے کی سنگینی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے ان میں سے کچھ اشیاء کی تاریخ اور انسانی صحت پر ان کے اثرات پر توجہ دینے پر زور دیا گیا ہے۔
مثال کے طور پر ان چیزوں میں سے ایک تکیہ بھی ہے،جس تکیہ پر ہم سوتے ہیں وہ دو سے تین سال سے زیادہ پرانا ہو اور اگر اس کے بعد بھی استعمال کیا جائے تو یہ گردن میں درد اور دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گھریلو جوتے (چپل) کی عمر چھ ماہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ورنہ وہ بیماریوں کا سبب بن جائیں گے،کیونکہ وہ آسانی سے انفیکشن کا ذریعہ بنتے ہیں۔ان کو تبدیل کر کے خود کو جراثیم سے بچانے کی ضرورت ہے۔
اسی طرح کھیلوں کے جوتوں کی عمر ایک سال سے زیادہ نہیں ہوتی ہے۔اگر اس عرصے سے تجاوز ہو تو جسم اور پیروں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور انہیں پہننا تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔
دانتوں کا برش صرف تین ماہ کے لئے جبکہ بالوں کی کنگھی صرف ایک سال تک استعمال کی جانی چاہیے۔خوشبویات کی عمر ایک سے تین سال تک ہے۔بچوں کی کرسی کی عمر 6 سے 10 سال تک ہے۔نئے بچے کی پیدائش کے ساتھ نئی کرسی کی خریداری کرنی چاہیے پرانی کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔اسی طرح بچے کی چوسنی دو ہفتوں سے پانچ ہفتوں سے زیادہ استعمال نہیں کرنی چاہیے۔کھانے کے مصالحوں کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ صرف ایک سے تین سال تک ہوتی ہے جبکہ آٹا چھ ماہ سے ایک سال تک ہوتا ہے۔یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ شیشے صاف کرنے والا سپرے تین ماہ سے زیادہ نہیں رکھنا چاہیے،یہ غیر ضروری ہو سکتا ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Kis Cheez Ko Kab Tak Istemal Karna Chahiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.