Saaf Aur Simta Hua Ghar - Article No. 3143

Saaf Aur Simta Hua Ghar

صاف اور سمٹا ہوا گھر - تحریر نمبر 3143

یہ آپ کی شخصیت پر جادوئی اثر کرتا ہے

ہفتہ 27 مئی 2023

آمنہ ماہم
نفسیاتی فوائد سے ہٹ کر گھر کو منظم کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بیکار اشیاء سے جان چھڑا کر کام کی چیزوں کو اپنے پاس رکھتے ہیں۔مگر بکھرے ہوئے گھر کو پھر سے ٹھیک کرنا اتنا بھی آسان کام نہیں مگر چند ٹپس سے آپ کو کافی مدد مل سکتی ہے۔
چھوٹا آغاز
اگر آپ کو عزم اور یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ سمٹی ہوئی اور منظم جگہ آپ کے لئے کیا کر سکتی ہے تو کسی ایسی چھوٹی جگہ سے آغاز کریں جس کو آپ روز دیکھتے ہوں۔
اب یہ باتھ روم کیبنٹ ہو یا کچن کا کوئی سامان رکھنے والا خانہ۔اسی طرح بتدریج دائرہ بڑھائے جائیں۔
بیکار اشیاء کو سنبھالیں مت
یہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ کسی پیارے کی دی گئی چیز کو پھینک دیا جائے یا کسی اور کو دے دی جائے تاکہ اس کے کام آ سکے۔

(جاری ہے)

مگر جب تحفے کی ضرورت نہ ہو یا اسے پسند نہ کرتے ہوں تو بغیر کسی افسوس کے اس سے چھٹکارا حاصل کر لیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ کوئی اور اس کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کر سکے۔


چیزوں کا ڈھیر نہ لگنے دیں
اگر آپ کپڑوں اور دیگر اشیاء کا ڈھیر کرسی پر لگانے کے عادی ہیں تو اب اس عادت کو بدلنے کے بارے میں سوچیں۔ہکس یا ریک وغیرہ کی مدد سے تمام اشیاء کو درست جگہوں پر ٹانگا جا سکتا ہے،اگر پھر بھی لگتا ہو کہ اتنی محنت کرنا نہیں چاہتے تو میلے کپڑوں کی ٹوکری کرسی کے پاس ہی رکھ دیں،تاکہ وہ جگہ صاف نظر آئے۔

کاغذات کا خیال
کاغذ بہت آسانی سے جمع ہو جاتے ہیں حالانکہ موجودہ عہد میں بہت کچھ آن لائن ہی ہو جاتا ہے۔جب کاغذات کی صفائی کرنی ہو تو ان کی فائلنگ کرتے ہوئے اہم دستاویزات کو سنبھال کر فائل میں لگائیں،بلکہ اگر ممکن ہو تو اسکین کر کے ڈیجیٹل اسٹور کرنے کے بارے میں سوچیں،باقی بیکار کاغذات کو پھاڑ کر کچرے میں ڈال دیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Saaf Aur Simta Hua Ghar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.