Totkay - Article No. 3195

Totkay

ٹوٹکے - تحریر نمبر 3195

جو ہر گھر کیلئے مفید ہیں

منگل 26 ستمبر 2023

شمع عنصر
مٹروں کو اُبالنے کے بعد فوراً ٹھنڈا پانی ان پر ڈال دیا جائے تو ان کی سبز رنگت بہت خوشنما رہتی ہے۔
اگر ڈاک کے ٹکٹ کسی جگہ پڑے پڑے آپس میں چپک گئے ہیں تو ان کو علیحدہ کرنے کے لئے فریج میں رکھ دیں،کچھ دیر بعد آسانی سے علیحدہ ہو جائیں گے اور ان کی گوند بھی قابل استعمال رہے گی۔
سلاد کے پتوں کو دھو کر ان کی ڈنڈیاں ایسے پانی بھرے پیالے میں رکھیں جس میں برف کی کچھ ڈلیاں اور لیموں کے رس کے چند قطرے ملائے ہوں،اس طرح سلاد یا سبز پتوں والی سبزیاں تر و تازہ رہیں گی۔

بینز کو اُبالتے ہوئے اگر چٹکی بھر میٹھا سوڈا ڈال دیا جائے تو ان کی سبز رنگت برقرار رہتی ہے۔
قیمتی اور نازک قسم کی کراکری کو پیک کرتے ہوئے یا الماری میں رکھتے ہوئے ہر دو پلیٹوں کے درمیان کاغذا رکھیں۔

(جاری ہے)

اس طرح ان پر نامعلوم خراشیں نہیں پڑیں گی۔
اگر پریشر ککر کھولتے ہوئے اس کے اندر کا گرم مواد آپ پر گر جائے یا کہیں سے بھی تھوڑی بہت جلد جل جائے تو آپ صابن کی جھاگ اس جگہ پر لگائیں حتیٰ کہ آپ کو سکون محسوس ہونے لگے۔


عام طور پر شیشے کے گلاس ایک دوسرے کے اندر رکھنے سے چپک جاتے ہیں تو ایسی صورت میں گلاس کے اندر برف یا برف کا پانی ڈال دیں اور پھر باہر کے گلاس کو گرم پانی کے برتن میں ڈبوئیں تو گلاس علیحدہ ہو جائیں گے۔
کھانا کھانے کے بعد تھوڑی سی اجوائن پانی کے ساتھ کھانے سے موٹاپا دور ہوتا ہے۔
کمزور لوگ اگر روزانہ دس دانے انجیر کھا لیا کریں تو دبلا پن ختم ہو جائے گا۔

ٹماٹروں کے سروں پر اگر تھوڑا سا موم لگا کر رکھ دیں تو کئی دن تک ٹماٹر تازے رہیں گے۔
پپیتا سینے کے بلغم کو ختم کرتا ہے۔پیٹ کے امراض کیلئے مفید ہے اور انظام انہضام کو درست کرتا ہے۔
جن لوگوں کے پاؤں میں پسینہ بہت آتا ہے وہ جوتے پہننے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر پھٹکری پیس کر لگا لیں تو پاؤں میں پسینہ نہیں آئے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.