Golden Cake Recipe In Urdu - Recipe No. 5044

Golden Cake Urdu recipe is available at UrduPoint. Golden Cake is a famous dish in this region. You can read here Golden Cake recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Golden Cake. You can know the complete method to make Golden Cake on this page. We will also tell you how long it will take to make Golden Cake. Read the recipe, ingredients, and everything related to Golden Cake below.

گولڈن کیک بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 5044

Golden Cake Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

20 افراد

کیلوریز‎

239 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 ناپنے سے پہلے میدہ چھانیں

2 پھر ناپیں یہ بہت ضروری ہے

3 چینی پیس لیں پھر ناپیں

4 دودھ اور انڈے فریج سے نکال کر نہ استعمال کریں

5 اب تمام چیزیں ناپیں

6 میدہ دوکپ (اوپر سے برابر کرنا ہے)

7 چینی 1-1/2 کپ

8 بڑے انڈے دو عدد

9 دودھ ایک کپ

10 مکھن 1/2 کپ

11 نمک ایک چائے والا چمچ

12 بیکنگ پاؤڈر 3-1/2 چائے والا چمچ

13 ونیلا یا اپنی پسند کی خوشبو ایک چائے والا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک بڑے پیالے میں مکھن ڈال کر خوب پھینٹیں
  2. 2 اب چینی ڈالتی جائیں اور پھینٹتی جائیں
  3. 3 جب تمام چینی ڈال لیں اور ماوا سفید ملائی کی طرح ہوجائے تو ایک انڈا ڈال کر پھینٹیں
  4. 4 پھر دوسرا ڈال کرپھینٹیں
  5. 5 اس کے بعد تھوڑا سا میدہ (تقریبا تیسرا حصہ) اوپر چھڑک کر بہت نرم ہاتھ سے یا چوڑے چمچ سے ملائیں
  6. 6 اس کے بعد دودھ کا تیسرا حصہ ڈالیں اور نرم ہاتھ سے ملائیں
  7. 7 آپ ذہن میں یہ خیال رکھیں کہ آپ کا ہاتھ پھولوں میں ہے ذرا سے دباؤ سے پھول مسلے جائیں گے
  8. 8 کیونکہ سخت ہاتھ سے ماوے سے ہوا خارج ہوجائے گی
  9. 9 پیالے کو گھما کر تمام ماوا اندر کی طرف کرتی رہیں
  10. 10 اسی طرح تمام دودھ اور میدہ ڈال دیں
  11. 11 یاد رکھیں شروع میں بھی میدہ اور آخر میں بھی میدہ ڈالنا ہے
  12. 12 اب خوشبو ڈال کر آہستہ سے ملائیں
  13. 13 پھر اس ماوے کو آپ کسی گھی سے چپڑے ہوئے سانچے میں پہلے ہلکا سا میدہ چھڑک کر ڈال لیں
  14. 14 سانچے میں پہلے ہلکا سا میدہ چھڑک کر ڈال لیں
  15. 15 سانچے کا نیچے والا آدھا حصہ ہی ماوے سے بھرنا چاہیے کیونکہ پک کر کیک اوپر تک آجائے گا
  16. 16 ماوے کو چمچ سے سانچے کی چاروں طرف اونچا کردیں اور درمیان میں تھوڑا نیچے ہو پک کربرابر ہوجائے گا
  17. 17 کیک اندر رکھنے سے بیس منٹ پہلے اوون کوگرم کریں
  18. 18 اس کیک کے لیے درمیانہ تاؤ یعنی 350F ہونا چاہیے
  19. 19 تقریباََ ایک گھنٹے میں کیک تیار ہوجائے گا
  20. 20 ایک صاف خشک چھری لے کر درمیان میں ڈال کر دیکھیں
  21. 21 اگر چھری صاف نکلے تو کیک تیار ہے
  22. نوٹ

  23. 1 اس کیک میں آپ کشمش بھی ڈال سکتی ہیں
  24. 2 1/2 کپ کشمش دھو کر کپڑے سے خشک کرلیں اور تھوڑا میدہ اوپر چھڑک لیں تاکہ کشمش خشک ہوجائے
  25. 3 جب ماوا سانچے میں ڈالنے لگیں تو خوشبو کے ساتھ یہ تیارکی ہوئی کشمش ڈال کر بہت ہلکے ہاتھ سے ملادیں

(11288) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Home Bakery

More Recipes

Urdu cooking recipe of Golden Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Golden Cake is a Home Bakery, and listed in the ghar ki bakery. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 20 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.